بائیو این ٹیک فائزر کورونا ویکسین کی پیداوار میں اضافہ
9 فروری 2021بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین ڈیرما فارما نامی دواساز ادارے کے مشرقی جرمن حصے کے شہر ہالے کے قریب واقع ایک مقام بریہنا میں تیار کی جا رہی ہے۔ یہ پروڈکشن گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی گئی تھی۔ حالانکہ اس وقت ویکسین کا ابتدائی آزمائشی مرحلہ جاری تھا۔
اس کے کلینیکل ٹرائل کے ڈیٹا کی بنیاد پر امریکا، یورپی یونین اور کئی دوسرے ممالک کی جانب سے باضابطہ منظوری کے بعد اس ویکسین کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار بڑھائی گئی لیکن طلب انتہائی زیادہ ہو چکی ہے۔یورپی یونین ہر ویکسین استعمال کرنے کے لیے تیار ہے، میرکل
ویکسین کی مانگ
یورپی ممالک کو کورونا ویکسین کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اب اس ویکسین کی پروڈکشن میں اضافے کے لیے دواساز کمپنی ڈیرما فارما کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اس کی پیداوار ایک اور مقام پر بھی شروع کرے۔ ڈیرما فاراما کا دوسرا پروڈکشن ہاؤس ہیمبرگ شہر کے قریب واقع مقام رائن بیک میں ہے۔
امید ہے کہ رائن بیک سے کورونا ویکسین رواں برس مئی سے مارکیٹ میں مہیا کر دی جائے گی۔
اس کی تصدیق ڈیرما فارما کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہانس گیورگ فیلڈمائر نے کر دی ہے۔ فیلڈمائر کے ادارے نے پہلے کبھی ویکسین نہیں تیار کی تھی اور یہ اس ادارے کا پہلا تجربہ ہے۔فیکٹ چیک: کیا کووڈ ویکسین لگوانے سے لوگ مر رہے ہیں؟
بائیو این ٹیک فائزر ویکسین کی مانگ میں اضافہ
سن 2021 میں بائیواین ٹیک فائزر کوعالمی سطح پر دو بلین ٹیکے فراہم کرنے ہیں۔ قبل ازیں یہ ٹارگٹ محض 1.3 ملین تھا۔ ڈیرما فارما کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہانس گیورگ فیلڈمائر کے مطابق سن 2020 میں بھی فراہم شدہ کورونا ویکسین کی خوراکوں میں پچاس ملین بریہنا میں قائم ڈیرما فارما کی فیکٹری نے تیار کی تھیں۔
فیلڈمائر کے مطابق یورپی یونین کے لیے ان کا دواساز ادارہ اپنی دوسری فیکٹری رائن بیک سے پچھتر ملین اضافی خوراکیں فراہم کرے گا۔ یہ تمام خوراکیں رواں برس اواخر میں فراہم کر دی جائیں گی۔
دوسری ویکسینیں
بائیو این ٹیک فائزر ویکسین کے علاوہ امریکی دواساز ادارے موڈیرنا اور برٹش سویڈش ایسٹرا زینکا آکسفرڈ کی ویکسینوں کی ہنگامی منظوری کئی ممالک کی جانب سے دی جا چکی ہے۔ تینوں ویکسینز کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا کے خلاف ویکسینز کے نتائج، کیا ممکن ہے اور کیا نہیں؟
ان کے علاوہ روس اور چین کی بھی ویکسینیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور ان کی مانگ بھی خاطر خواہ ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کی ویکسین کی طلب بھی غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے۔
ع ح، ش ج (روئٹرز، ڈٰ پی اے)