بھارتی چاند مشن روانہ
22 اکتوبر 2008چندریان-ون دوبرس کے لیے خلا میں بھیجا گیا ہے۔اس مشن پر 80 ملین ڈالر صرف ہوئے ہیں اور اس سے چاند پر موجود معدنیات، کمیکل اور زمین کی پرت کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چندریان ون چاند کی سطح سے سو کلومیٹر اوپر معلق رہے گا۔
بھارتی حکام نے چاند کی طرف سفر کو تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اس واقع کوملک کے خلائی پروگرام میں ایک سنگ میل کی حیثیت دی ہےانہوں نے بھارتی سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے ISRO کے سربرارہ مداون نائر نے چندریان-ون کے خلا میں چھوڑے جانے کوایک ’تاریخی لمحہ‘ ہے۔
ان کہنا تھا کہ بھارت چاند پر ایک اپنا مشن بھیج کر ایک یادگار سفر کی ابتدا کی ہے اس سے چاند کے قریب ترین سیارے زمین کے رازوں سے آگاہی حاصل ہو گی.
اس سے قبل ایشیا کے دوممالک چین اور جاپان بھی خلا میں اپنے مشن بھیج چکے ہیں۔ خلائی مشن کی تیاری اور آلات کی فراہمی میں بین الاقوامی خلائی مرکز ناسا نے بھارتی سائنسدانوں کی معاونت کی ہے۔ موسم میں خرابی کی وجہ سے خلائی مشن کی روانگی میں تاخیر کا خدشہ تھا تاہم چندریان ون کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ۔ مشن میں کوئی خلا باز سوار نہیں تھا۔