You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
لیبیا
لیبیا ایک شمالی افریقی اور عرب ملک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
لیبیا کے کئی شہروں میں قبضے کی کشمکش
لیبیا میں قذافی کی حامی فورسز اور باغیوں کے درمیان بریقہ، مصراتہ اور زینتان میں قبضے کی جھڑپیں جاری ہیں۔ اس دوران پہاڑی شہر یافران پر بھی قذافی کی حامی فوج نے گولہ باری کی ہے۔
لیبیا: اتحادی جہازوں کے ’فرینڈلی فائر‘ میں 13 باغی ہلاک
نیٹو لڑاکا طیاروں کی طرف سے غلط فہمی کی بنا پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں معمر قذافی کے مخالف باغیوں کے 13 ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم باغیوں کی طرف سے نیٹو کو سرکاری فوج کے خلاف حملے جاری رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔
قذافی حکومت نے باغیوں کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی
طرابلس میں قائم قذافی حکومت کی جانب سے باغیوں کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب باغیوں نے زوردار جنگ کے بعد بریقہ شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
لیبیا میں مغربی دنیا کی ناپسندیدہ جنگ
یہ ایک ایسی جنگ ہے، جس کی باراک اوباما نے خواہش نہیں کی تھی، ڈیوڈ کیمرون کو اس کی ضرورت نہیں تھی، انگیلا میرکل اس کا سامنا نہ کر سکیں۔ صرف نکولا سارکوزی نے اسے سیاسی اور سفارتی کامیابی کا موقع جانا۔
لیبیا کے خلاف کارروائیاں ختم کرنے کا امریکی اعلان
امریکہ نے لیبیا کے خلاف اپنی جنگی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ وہاں امریکی کارروائیاں ہفتہ کو ختم کر دی جائی گی۔ باغیوں نے فائربندی کی مشروط پیش کش بھی کی ہے۔
لیبیا: مزید حکومتی عہدیدار قذافی کو چھوڑ رہے ہیں، الجزیرہ کا دعویٰ
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق وزیرِ خارجہ موسیٰ قصیٰ کے بعد اب قذافی کے دیگر قریبی ساتھی بھی ان کا ساتھ چھوڑ کر تیونس پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے قذافی کی عسکری طاقت ابھی تک برقرار ہے۔
لیبیا میں سویلین ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے، نیٹو
لیبیا میں جاری آپریشن میں شریک نیٹو افواج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل چارلس باؤچرڈ نے کہا ہے کہ وہ لیبیا کے ایک کیتھولک پادری کے اس دعوے کی تحقیقات کریں گے کہ اتحادی افواج کی گولہ باری سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عرب احتجاجی تحریکیں اور مغربی دُنیا کا طرزِ عمل
برلن میں منعقدہ ایک مباحثے میں کچھ اِس طرح کے سوالات پر غور کیا گیا کہ عرب دُنیا اور مشرقی افریقہ میں ابھرنے والی احتجاجی تحریکوں کا مستقبل کیا ہو گا اور مغربی دُنیا کس طرح سے تبدیلی کے اِس مشکل عمل میں مدد دے سکتی ہے۔
لیبیا: وزیرِ خارجہ مستعفی، برطانیہ پہنچ گئے
برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق لیبیا کے وزیرِ خارجہ موسیٰ قصیٰ اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ تیونس سے لندن پہنچے ہیں۔
لیبیا کے باغیوں کو اسلحےکی فراہمی خارج از امکان نہیں، کیمرون
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے لیبیا میں حکومت مخالف باغیوں کو قذافی افوج کے خلاف جنگ کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کے معاملے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔
لیبیا آپریشن اور باغیوں کو مسلح کرنے پر چین اور روس کے تحفظات
لیبیا کے حکمران معمر قذافی کی سکیورٹی فورسز کے خلاف اتحادی افواج کی کارروائی جاری ہے۔ دوسری طرف لیبیا میں حکومت مخالف باغیوں کو ایک اور محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مبینہ طور پر زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ
لیبیا میں فوجی اہلکاروں پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون پر ہتک عزت کا مقدمہ قائم کیا جائے گا۔ ماہرین نے طرابلس حکومت کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ قذافی مخالف باغیوں کو مسلح کر سکتا ہے، اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے اِس امکان کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ لیبیا میں معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے وہاں باغیوں کو مسلح کر سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کہی۔
قذافی پر دباؤ کے باوجود لیبیا میں باغیوں کی پسپائی
لیبیا میں قذافی نواز فورسز نے حملے تیز کرتے ہوئے باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ لندن میں لیبیا کے تنازعے پر ہونے والی کانفرنس میں عالمی طاقتوں نے معمر قذافی پر اقتدار سے الگ ہونے کے لیے دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔
لندن میں لیبیا سے متعلق عالمی طاقتوں کا اجلاس
لیبیا سے متعلق عالمی طاقتوں کا ایک اجلاس آج منگل کو لندن میں ہو رہا ہے جس میں قذافی دور کے بعد کے لیبیا سے متعلق بنیادی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
سرت کی جانب باغیوں کی پیش قدمی روک دی گئی
لیبیا میں قذافی نواز فورسز نے سرت کی جانب باغیوں کی پیش قدمی روک دی ہے۔ اس دوران باغیوں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پیر کی رات گئے اتحادی طیاروں کی جانب سے مزید کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔
لیبیا میں قتل عام رکوا دیا ہے، اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ لیبیا میں واشنگٹن کی مداخلت سے بے شمار انسانی جانیں بچ گئی ہیں۔ انہوں نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اقتدار سے علیٰحدہ ہو جائیں۔
لیبیا پر نیٹو جنگی طیاروں کی پروازیں، باغیوں کی نظریں اب سرت پر
نیٹو کے طیاروں نے لیبیا پر جنگی پروازیں شروع کر دی ہیں جبکہ معمر قذافی کے مخالف باغی ان کے آبائی شہر سرت پر قبضے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں پیر کے روز اتحادی طیاروں سے کئی مرتبہ فضائی حملے بھی کیے گئے۔
لیبیا کے کئی شہر باغیوں کے قبضے میں، تنازعے کے پر امن حل کا امکان
شمالی افریقی ملک لیبیا میں حکومت مخالف باغیوں نے آج اتوار کو مزید پیش قدمی کرتے ہوئے اب تک معمر قذافی کی حامی فوجوں کے زیر قبضہ متعدد شہروں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
’لیبیا شہریوں کی لاشیں پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہا ہے‘
امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ معمر قذافی کی حامی سکیورٹی فورسز ممکنہ طور پر شہریوں کو قتل کر کے ان کی نعشیں ان جگہوں پر ڈال رہی ہیں، جنہیں اتحادی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔
لیبیا: باغیوں کی بریقہ کی طرف پیش قدمی
لیبیا کے شہر اجدابیا کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد باغیوں نے تیل کی دولت سے مالا مال شہر بریقہ کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب معمر قذافی کی حامی فورسز مصراتہ شہر کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اجدابیا پر باغیوں کا دوبارہ قبضہ ، قذافی ’باوقار تصفیے‘ کے خواہشمند
لیبیا میں باغیوں نے ہفتے کے روز فوجی اور اقتصادی حوالے سے اہم مشرقی شہر اجدابیا کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
لیبیا کے خلاف فضائی کارروائی ساتویں روز بھی جاری
اتحادی فوج کی طرف سے لیبیا کی حکومتی افواج کے خلاف فضائی کارروائی اور میزائل حملے ساتویں روز بھی جاری ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لیبیائی شہر اجدابیا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
لیبیا کا مسئلہ سیاسی وسفارتی ذریعے سے حل کر لیں گے، سارکوزی
فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے لیبیا کے مسئلے کا غیر فوجی حل تلاش کرنے کی کوششوں کا اشارہ دیا ہے۔ ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی لیبیا میں نوفلائی زون کے نفاذ کے لیے آپریشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیبیا میں فوجی آپریشن کی کمان نیٹو کے حوالے
ترک وزارت خارجہ کے مطابق لیبیا میں کرنل قذافی کے خلاف جاری آپریشن کی کمان ایک دن کے اندر اندر نیٹو کے حوالے کر دی جائے گی۔ ترکی نے اس منصوبے کی حمایت کردی ہے۔
لیبیا میں صہبا پر فضائی حملے، مصراتہ کی بندرگاہ پر سرکاری دستوں کا کنٹرول
مغربی ملکوں کے جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھی لیبیا پر فضائی حملے جاری رکھے، جس دوران قذافی کی طاقت کا مرکز سمجھے جانے والے شہر صہبا کو بھی کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔
مشترکہ یورپی دفاعی پالیسی، ایک فریبِ نظر؟
کم از کم گزشتہ ایک عشرے سے یورپی یونین کے رکن ممالک اپنی ایک مشترکہ دفاعی پالیسی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں۔ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا فریبِ نظر تھا، جس کا اب لیبیا کے بحران نے خاتمہ کر دیا ہے۔
یورپی یونین کی سمٹ، لیبیا اور پرتگال ایجنڈے پر
آج برسلز میں یورپی رہنماؤں کی دو روزہ سمٹ میں لیبیا میں فوجی مہم کے علاوہ پرتگال کے سیاسی بحران پر توجہ مرکوز رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پرتگال کا بحران یورو زون کے لیے خطرہ بن کر ابھر رہا ہے۔
فضائی کارروائی کے باوجود قذافی کے ٹینکوں کے منہ بند نہ ہو سکے
مغربی افواج جمعرات کو بھی معمر قذافی کی فورسز کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئی ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق وہ ابھی تک قذافی کی افواج کے ٹینکوں کی شیلنگ روکنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔
لیبیا میں نیٹو کے کردار پر تنازعہ
فرانسیسی حکّام کے مطابق لیبیا میں جاری فوجی کارروائی میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا کردار تکنیکی ہو گا اور اس کو ان حملوں کی سیاسی قیادت نہیں دی جائے گی۔
لیبیا: رابرٹ گیٹس قاہرہ پہنچ گئے، جنگ جاری ہے
امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس لیبیا بحران پر بات چبت کے لیے بدھ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے دورے کا ایک اور مقصد مصر کے عوام کو نئے جمہوری نظام کے لیے امریکی حمایت کا یقین دلانا بھی ہے۔
لیبیا سے نکلنے والے پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لیبیا سے نقل مکانی کرنے والوں کو خوراک کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس عالمی ادارے نے لیبیا میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیز تر اضافے پر تشویش بھی ظاہر کی ہے۔
لیبیا کے خلاف نیٹو کے مشن میں جرمنی شریک نہیں ہو گا
جرمنی نے کہا ہے کہ لیبیا پر ہتھیاروں کی پابندی کے نفاذ کے لیے بحیرہ روم میں نیٹو کے آپریشن میں اس کے بحری جہاز شریک نہیں ہوں گے۔ تاہم برلن حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ نیٹو کا یہ منصوبہ مؤثر ہو سکتا ہے۔
جیت ہماری ہو گی، معمر قذافی
لیبیا میں نوفلائی زون کو یقینی بنانے کے لئے اتحادی فورسز کی کارروائیوں کے حوالےسے فریقین کے درمیان نیٹو کے کردار پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ اُدھر معمر قذافی کہہ رہے ہیں کہ اتحادیوں کو شکست کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔
امريکی قيادت ميں مغربی طاقتوں کے ليبیا پر فضائی حملے
پیر اور منگل کی درمیانی شب امريکی قيادت ميں مغربی طاقتوں نے ايک بار پھر ليبیا پر فضائی حملے کیے جبکہ کئی محاذوں پر ليبيا کی سرکاری فوج اور باغیوں کے درميان جھڑپيں بھی جاری رہيں۔
خلیجی ریاست بحرین میں پاکستانی نژاد شہری
بحرین میں پاکستانی شہری مسلح شیعہ مظاہرین کے نشانے پر ہیں۔ ماناما سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے سے صورتحال سنگینی کی جانب گامزن ہے۔
لیبیا پر بمباری کی بجائے باغیوں کو مسلح کیا جائے، خامنائی
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ اگر مغربی دنیا لیبیا کے عوام کی مدد کرنا چاہتی ہے تو معمر قذافی پر بمباری کی بجائے وہاں حکومت مخالف باغیوں کو اسلحہ فراہم کیا جائے۔
لیبیا میں فضائی اڈوں پر حملے، ’ریڈار تباہ‘
ایک طرف لیبیا میں معمر قذافی کی حامی فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے تو دوسری جانب نوفلائی زون کو یقینی بنانے کے لیے اتحادی افواج کی کارروائیوں میں لیبیا کی فضائیہ کے دو اڈوں پر حملوں کی بھی اطلاع ہے۔
لیبیا میں فوجی کارروائی پر روسی قیادت میں اختلاف
افریقی ملک لیبیا پر مغربی فضائی حملوں کو روسی وزیر اعظم نے قرون وسطیٰ کے صلیبی جنگوں کے عہد سے تعبیر کیا ہے جبکہ صدر میدویدیف نے اس مثال کو ناقابل قبول قراردے کر اندرونی اختلاف کو عام کردیا ہے۔
لیبیا پر فضائی حملے، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں مزید مظاہرے
عرب لیگ نے پیر کے روز لیبیا پر مغربی ملکوں کے فضائی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں نو فلائی زون کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
لیبیا پر حملہ، چین کی طرف سے کڑی مذمت
چین نے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے لیبیا پر حملے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ چین کے مطابق اس اقدام سے مشرق وُسطیٰ میں نئی ابتری پھیلے گی۔
لیبیا: جنگ بندی کا اعلان ایک چال ہے، امریکہ
لیبیا نے فرانس، امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے ا یک روز بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امریکہ نے اسے ایک ڈھونگ قرار دیا ہے۔
لیبیا میں فوجی مشن طول پکڑ سکتا ہے، جرمن وزیر خارجہ
جرمن وزیرخارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے معمر قذافی کے خلاف شروع کیا گیا فوجی آپریشن طول پکڑ سکتا ہے۔
لیبیا : عالمی فوج کی کارروائی جاری، قذافی مزاحمت پر قائم
اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار ایڈمرل مائیکل مولن نے کہا ہے کہ امریکی اور اتحادی ممالک نے لیبیا میں مؤثر نو فلائی زون قائم کردیا ہے اور اب معمر قذافی کی فوجیں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں عسکری کارروائی نہیں کرسکتیں۔
’’ لیبیا پر حملے کی حمایت بھی اور مخالفت بھی‘‘
لیبیا کے خلاف مغربی ممالک کی کارروائی کی جہاں متعدد عرب ممالک میں حمایت کی جا رہی ہے، وہیں بہت سے عرب ملکوں میں اتحادی افواج کے حملوں پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لیبیا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی محدود ہو گی، اوباما
برازیل کے دورے پر گئے امریکی صدر باراک اوباما نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ لیبیا میں امریکی اور اتحادی افواج کے آپریشن کا مقصد وہاں عام شہریوں کے خلاف قذافی کی حامی افواج کی کارروائیوں کو روکنا ہے۔
'لیبیا پر حملہ کیا تو پچھتاؤ گے': قذافی کا پیغام
لیبیا کے حکمران معمر قذافی نے امریکی صدر باراک اوباما، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون، فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام فوری پیغامات بھیجے ہیں۔
لیبیا کی صورتحال سنگین سے سنگین تر
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی فیصلہ سازی سے متعلق اہم کونسل کا ایمرجنسی اجلاس آج ہفتے کے روز ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں لیبیا میں نوفلائی زون کے حوالے سے فوجی منصوبہ بندی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
پیرس کانفرنس کے بعد لیبیا کےخلاف فوجی کارروائی ہو سکتی ہے، فرانسیسی سفیر
اقوام متحدہ میں تعینات فرانسیسی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کو پیرس کانفرنس کے چند گھنٹوں بعد لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔
اوباما کی طرف سے لیبیا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
امریکی صدر باراک اوباما نے جمعے کے روز لیبیا کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ معمر قذافی کی طرف سے اپنے ہی عوام کے خلاف ’ظالمانہ‘ کارروائیوں کی بنا پر وہاں فوجی مداخلت ضروری ہو گئی ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 14
اگلا صفحہ